|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2018

تربت: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ ضلع کیچ میں موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک کی خرابی اور 4جی انٹر نیٹ سروس کی بحالی کے لیئے متعلقہ کمپنیوں سے بات چیت کرینگے بہت جلد عوام کو اس معاملے میں اچھی خبر ملے گی ۔

ا ن خیالات کااظہار انہوں نے اخبارات میں پرائیوٹ موبائل کمپنیوں کے سروس کی مسلسل خرابی اور تربت شہر میں کئی عرصے سے 4جی انٹر نیٹ کی بندش پر سوشل میڈیا میں چلنے والی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہاکہ اس جدید دور میں موبائل کمیونیکیشن کی سہولت ہمارے عوام کے پاس نہیں جو بڑا ظلم ہے ضلع کیچ میں جتنی موبائل کمپنیاں اپنا نیٹ ورک چلا رہی ہیں وہ فوری طور پر سروس میں بہتری لا کر شہریوں کو سہولت مہیا کریں ورنہ عوام کے لوٹ مار کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ضلع کیچ بہت بڑے رقبے پر پھیلا ہوا گنجان آباد علاقہ ہے یہاں تمام موبائل کمپنیوں کو بہتر سروس شروع کر کے ہمارے عوام کو رابطہ کاری کی آسا ن سہولت دینی چاہیے اگر کوئی کمپنی نیٹ ورک آن کر کے سروس کا معیار بہتر نہیں بنا سکتی تو ان کے خلاف ایکشن لے کر متعلقہ کمپنی کو اپنی سروس کی درستگی کے لیئے مہلت دی جائے گی ورنہ شہریوں کو خراب نیٹ ورک کے ذریعے غیر معیاری سروس پہنچا کر لوٹ مار کی ہر گز اجازت نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہاکہ تربت میں 4جی انٹر نیٹ کی بندش کے معاملے میں بھی انہوں نے نوٹس لیا ہے اس پر بہت جلد اچھی خبر ملے گی کیوں کہ اس جدید دور میں ٹیکنالوجی کی مدد سے طلباء و پروفیشنل افراد اپنی استعداد کار میں اضافہ لانے کے علاوہ آسانی سے دنیا کے ساتھ منسلک رہ سکتے ہیں یہ دنیا باہمی رابطے کی دنیا ہے اس سے اپنے عوام کو دور نہیں کرائینگے