کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سابق صدر وسینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے حکومت کو کچھ نہیں آرہی کہ کیا کرنا چا ہئے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت مخالف جماعتوں کے خلاف نیب کو پیچھے لگا دیا ہے نیب ایک ادارہ نہیں رہا بلکہ مذاق بن گیا ہے ۔
سیاست بچوں کا کھیل نہیں کہ ہر کوئی یہ سمجھیں کہ وہ اقتدار میں آگئے تو وہ سیاست کو سمجھیں ہے سیاست کے لئے طویل جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان بوائے سکاؤٹس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے اس ملک میں جب بھی کوئی جماعت حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردا ر ادا کر تی ہے تو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ ان کے مخالف ہو جا تے ہیں اگر نیشنل پارٹی کے قیادت پر کوئی بھی کرپشن کا الزام ثابت ہوا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے نیب ایک ادارہ نہیں رہا بلکہ مذاق بن گیا ہے حکومت جو بھی بولے نیب بغیر تحقیقات کے کرپشن کے الزامات لگا تے ہیں ۔
نیشنل پارٹی حقیقی معنوں میں ایک جمہوری جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوریت کے لئے طویل جدوجہد کی ہے پارٹی قیادت نے پارٹی کے اندر انتخابات کر اتے ہوئے دوسرے ساتھیوں کو موقع دیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پارٹی میں جمہوریت ہونی چا ہئے جب تک پارٹی میں جمہوریت نہ ہو اس وقت تک ہم ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کی نئی قیادت پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے کیونکہ پارٹی فعال ہونے سے یہاں کے مسائل بھی حل ہونگے نیشنل پارٹی بلوچستان کے مفادات پر کوئی سودا بازی نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو یہ حق دیں گے کہ وہ بلوچستان کے مفادات کو نقصان پہنچائیں نیشنل پارٹی نے ہر آمرانہ قوت کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کر تے رہیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ مخالف جماعتوں کے پیچھے نیب کو لگا دیا گیا ہے ، حاصل بزنجو
وقتِ اشاعت : October 31 – 2018