کوئٹہ: گزشتہ روز چہلم حضرت امام حسین کے باعث غیر اعلانیہ طور پر موبائل فون سروس کو بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
حکومت نے غیر اعلانیہ طور پر موبائل فون سروس بند کر دی جس کے باعث مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سیکورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس معطل کی گئی ۔
موبائل فون سروس کی بندش نے طلباء وطالبات شہریوں مسافروں کو مشکلات سے دوچار کیا موبائل فون دور جدید میں سے زیادہ استعمال ہونیوالی شہ ہے ایسے بند کر نا سمجھ سے بالا تر ہے ۔
حکومت ہر مذہبی قومی دنوں سمیت دیگر پر موبائل فون سروس معطل کر دیتی ہے جو عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے موبائل فون کی غیر اعلانیہ بندش نے عوام میں تشویش کی لہردہڑا دی عوامی حلقوں نے حکومت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش سے قبل عوام کو آگاہ کیا جائے ورنہ غیر اعلانیہ بندش کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔
موبائل سروس بند ، شہری پریشان ، اقدام کی مذمت
وقتِ اشاعت : October 31 – 2018