|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2018

خضدار : خضدار شہر میں کینسر کے مرض کا شکار ایک اور مریض موت کی وادی میں چلا گیا،جبکہ سینکڑروں مریض کینسر کے مرض کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

،حکومت خضدار میں تیز ی سے پھیلنے والی کینسر کے وجوہات جاننے اور اس کے سدباب کرنے کے لئے قدم اٹھائیں وگرنہ لوگ مرتے جائیں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک سال سے خضدار میں کینسر کا مرض انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے ۔

اس وقت تک دو درجن سے زاہد لوگ اس مرض کا شکار ہو کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں پیر کے روز کینسر کے مرض کا مقابلہ کرنے والا نادر علی نے بھی موت کو گلے لگا لیا ایک جانب خضدار میں کینسر تیزی سے پھیل رہی ہے تو دوسری جانب غربت تنگ دوستی کا شکار مریض اعلاج کی طاقت نہ رکھنے کی وجہ سے اپنی موت کا انتظار کرتے ہیں ۔

اب بھی سینکڑوں مریض ایسے ہیں جو موت کے فرشتے کے منتظر ہیں بار بار اپیل کے باوجود حکومتی ادارے اور محکمہ صحت اس جانب توجہ دینے کو تیار نہیں کہ خضدار میں کن وجوہات کی بنیاد پر کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے دوسری جانب یہاں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے بھی اس متعلق آواز بلند کریں مریضوں کی مدد کے لئے کوئی حکمت عملی طے کریں واضح رہے کہ کینسر کے مرض کا شکار مریضوں میں نوجوانوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہیں ۔

اس متعلق مختلف تنظیمیں اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو مدد کر کے انہیں ہسپتالوں تک پہنچاتے ہیں چونکہ کینسر کا اعلاج کافی مہنگا ہوتا ہے جسے پورا کرنا اپنی مدد آپ کے تحت کروانا مشکل کام ہیں اس کے لئے حکومتی سطح پر فوری کوئی قدم اٹھایا جائے تھا کہ مزید ہلاکتوں کو روکھا جا سکے