تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک نظریاتی قومی جماعت ہے جو ملک گیر سطح پر سیاسی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانے کے لیئے جدوجہد کرہی ہے ۔
6دسمبر کے ضمنی الیکشن کے لیئے پارٹی کارکنان متحرک رہیں،سیاسی اصولوں کے تحت ہر قسم کے دباؤ اور لالچ و مراعات کو ٹکرا کر قومی جدوجہد میں کردار ادا کررہے ہیں اپنے تمام اعمال تاریخ کے احتساب کے لیئے زندہ رکھتے ہیں
پارٹی نے اقتدار میں رہ کر سیاسی اصولی کے بر خلاف معمولی قدم تک نہیں اٹھایا ،جمہوری کلچر کی آبیاری کے لیئے پارٹی کارکنان ثابت قدم رہیں تاکہ غیر جمہوری قوتوں کی بیخ کنی کرسکیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پی بی47کیچiii کے ضمنی الیکشن کے لیئے پارٹی کی الیکشن سیل کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری نامزد امیدوار پی بی 47کیچiiiحاجی فدا حسین دشتی، نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، ضلعی صدر محمد جان دشتی، ڈاکٹر نور احمد ، رجب یاسین سمیت PB-47کیچIII مند، بل نگور ، دشت اور گوکدان کے کارکنان اور رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت اورسیاسی کلچر کو پروان چڑھانے کے لیئے کوششیں کی ہیں جمہوریت کو دوام دینے کے لیئے نیشنل پارٹی الیکشن پراسس کا حصہ بن کر عوامی نمائندگی کریگی تاکہ وہ قوتیں جو غیر سیاسی زریعے سے عوامی نمائندگی کے لیئے آنا چاہتی ان کا راستہ روکا جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے لیئے اقتدار سے زیادہ سیاسی اصول مقدم ہیں ، وزارات اعلی میں رہتے ہوئے ایک لمحے کے لیئے سیاسی اصولوں اور جمہوری طریقوں سے انحراف نہیں کیا ۔پارٹی کارکنان ثابت قدم رہیں اور6دسمبر کو ہونے والے الیکشن اور جمہوری جدوجہد میں شریک ہو کر اپنا قومی کردار ادا کریں تاکہ غیر جمہوری قوتیں عوامی نمائندگی کے نام پر مسلط نا ہوسکیں۔
انہوں نے مذیدکہاکہ نیشنل پارٹی کے کارکنان 6دسمبر کے ضمنی الیکشن میں بھر پور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں اور اپنے نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیئے شب و روز محنت کریں تاکہ نیشنل پارٹی مزکورہ نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔
پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار پی بی47حاجی فدا حسین دشتی نے کہاکہ ہم نے جمہوری روایات کی خاطر ایک دفعہ پھر لیکشن میں حصہ لے کر عوامی نمائندگی کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن میں کامیابی کے لیئے کارکناں کی محنت لازمی ہے ۔
پارٹی کے کارکنان کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر سیاسی میدان میں ڈٹ جائیں اور میدان کسی کے لیئے خالی نا چھوڑیں تاکہ کوئی غیر سیاسی گروہ یا فرد عوامی نمائندگی پر شب خون مارنے میں کامیاب نا ہو جائے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ایک منظم سیاسی قوت کا نام ہے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ غیر متوقع نہیں اس کے لیئے کوشش کررہے ہیں حلقے کے عوام اپنی طاقت کے ساتھ 6دسمبر کو تاریخی فیصلہ کر کے عوام کے حقیقی نمائندوں کو کامیاب بنائیں ۔
انہوں نے کہاکہ مند، دشت اور گوکدان میں نیشنل پارٹی کی پوزیشن سب سے زیادہ مضبوط ہے کیوں کہ سیاسی جماعت کے بطور اس علاقے میں پارٹی ورکروں نے سیاسی جدوجہد سے منسلک رہ کر بڑی قربانیاں دی ہیں اس لیئے ہماری کامیابی کا راستہ کوئی غیر سیاسی و غیر جمہوری فرد یا گروہ روک نہیں سکتا۔
ضمنی الیکشن میں حصہ لیکر غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر مالک
وقتِ اشاعت : November 9 – 2018