|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2018

خضدار :  عمر فاروق چوک کے مقام پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دستی بم پھینک کر فرا ر ہو گئے،پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی سمیت فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے علاقے کی ناکی بندی کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعررات کی شب خضدار کے معروف علاقہ عمر فاروق چوک کے مقام پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بمب پھینک کر فرار ہو گئے بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل عبدالقدوس محمد حسنی سمیت پانچ افراد جن میں غلام حیدر،وسیم احمد،عبدالوحید اور گل حسن شامل ہیں ۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعہ میں ملوث عناصر کی تلاش شروع کر دی۔