|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2018

تفتان: تفتان کوئٹہ بس ٹرانسپورٹرز یونین کا ایک ہفتے سے زائد چیک پوسٹوں کی بھر مار کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس سے تفتان نوکنڈی و گردنواح کے شہریوں کو کوئٹہ اور کوئٹہ سے متعلقہ علاقوں میں سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

کوئٹہ تفتان بس ٹرانسپورٹرز یونین کے صدر حاجی جمعہ خان بادینی نے کہا کہ کوئٹہ تفتان روٹ پہ چیک پوسٹوں پہ سواریوں اور مسافر کوچز کو ناجائز تنگ کرنے کیخلاف بطور احتجاجا اپنے کھڑی کردی ہیں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود تاحال ہمارے جائز مطالبات کو ماننے کیلئے کوئی عمل درآمد نظر نہیں آرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سورایوں اور ٹرانسپورٹرز کے عظیم مفادات کے پیش نظر پہیہ جام ہڑتال کرنے پہ مجبور ہوگئے ہیں ہمیں اس روٹ کے مسافروں کے ہڑتال کی وجہ سے مشکلات کا اندازہ ہے عوامی سیاسی حلقے ہمارے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے اگر حکومتی ایوانوں میں ہمارے جائز مطالبات کو حل نہیں کیا گیا تو دیگر ٹرانسپورٹرز یونین کیساتھ ملکر سخت سے سخٹ احتجاج سے گریز نہیں کیا جائیگا۔