کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنماء ورکن صوبائی اسمبلی میراکبر مینگل نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب میں نامعلوم مسلح افرادکا بغیراجازت گھس کر ویڈیوبناناقابل مذمت ہے،60 سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار اس طرح کا واقعہ پیش آیا، مسلح افراد نے ویڈیو تک بنائی، اس عمل نے بے چینی کی کیفیت پیدا کردی ہے ۔
رکن صوبائی اسمبلی میراکبر مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی پریس کلب میں نامعلوم مسلح افراد کا گھس کر پریس کلب کے مختلف جگہوں کی ویڈیوز بنانا قابل مذمت ہے جس سے معاشرے میں ایک بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 60 سالہ تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی اس طرح کے عمل سے خوف کا ماحول جنم لے گا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی پریس کلب میں رونما ہونے والے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں اور صحافی برادری کا مکمل تحفظ فراہم کیاجائے جو ملک کاچوتھا ستون ہے۔