کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا دوران لینڈنگ پی آئی کا طیارہ رن وے سے اتر گیا۔ عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق کراچی سے پنجگور آنیوالی فلائٹ پی کے 517 نے صبح آٹھ بجے اڑان بھری۔ طیارہ نے جیسے ہی پنجگور ائیر پورٹ پر لینڈ کیا تو اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے طیارہ بے قابو ہوکر رن وے سے اتر کر کچے میں اتر گیا۔
اطلاع ملتے ہی ائیر پورٹ کا عملہ اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچا اور مسافروں کو طیارے سے بحفاظت باہر نکالا۔ حادثے کے دوران طیارے کا عملہ اور 50سے زائد مسافر محفوظ رہے۔ جہاز رن وے سے آگے کچے میں کھڑا کر دیا گیا جہاں ٹیکنیکل سمیت متعلقہ حکام اس صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔پی آئی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پنجگور ،پی آئی اے کے مسافر طیارے کو حادثہ ، مسافر محفوظ رہے
![]()
وقتِ اشاعت : November 10 – 2018