|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2018

تربت :  بی اے پی کے رہنما ایم پی اے حاجی میر اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ میرانی ڈیم متاثرین کو جلد انکا معاوضہ ملے گا اس سلسلے میں صوبائی حکومت ایک کمیٹی تشکیل دے رہی ہے جس کی سربراہی میں خود کرونگا ۔

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کیچ کے تمام مسائل سے وہ بخوبی واقف ہیں تمام مسائل کے حل کے لیئے ہماری حکومت اور زاتی طور پر میں خود کوشش کررہا ہوں انشاء اللہ یہاں کے عوام کو جلد ریلیف دیں گے اور ان کے ممکنہ مسائل کو حل کر کے روزگار سمیت معاشی مواقع پہنچائینگے ۔ 

انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی میں مکران کے ہیڈکوارٹر کیچ کو ٹیکنالوجی سے دور رکھنا افسوسناک ہے ، کیچ میں انٹر نیٹ فورجی کی بحالی کے لیئے ہر ممکن قدم اٹھا رہاہوں بہت جلد عوام کو خوش خبری پہنچے ،بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے اس معاملے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سے رابطے کیا ہے اس کا مثبت نتیجہ عوام کو فورجی کے بحالی کی صورت میں ملے گا۔

حاجی اکبر آسکانی نے کہاکہ بلوچستان جہاں تعلیمی پسماندگی پہلے ہی زیادہ ہے اسکولوں میں بچوں کا داخلہ زیادہ سے زیادہ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم جیسی بنیادی نعمت سے محروم نا رہ سکے۔

اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ اسکولوں میں اپنی حاضری یقینی بنائیں تاکہ بچے جو ہمارا مستقبل ہیں ان کی زندگی محفوظ رہ سکے۔اساتذہ جن سے قوم کا مستقبل وابسطہ ہے وہ بچوں کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگائیں اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی نبھائیں۔