نوشکی: ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشکی میں لیڈی ڈاکٹروں کی کمی کے باعث الصبح ایک خاتون دوران زچگی بچی سمیت زندگی سے ہاتھ دو بیٹھے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی درجنوں آسامیاں خالی ہے جس کی وجہ سے نوشکی کے عوام کو صحت کی سہولیات کے سلسلے میں شدید مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بلخصوص سرجن اور لیڈی ڈاکٹروں کی کمی کے باعث ایمرجنسی اور ڈلیوری کے دوران خواتین اپنی زندگی سے ہاتھ دو بیٹھتی ہے الصبح کلی غریب آباد کے خاتون کو پرائیوٹ کلینک سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔
زچگی کے دوران ماہ اور بچے کی اموات واقع ہوئی جس پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کی غفلت اور عدم توجہی کی وجہ سے اموات واقعہ ہوئی ہے لواحقین نے ڈاکٹروں ہسپتال کے سامنے روڈ پر احتجاج کرکے شدید نعرہ بازی کئے ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق فوری طور پر ہسپتال پہنچ کر احتجاج کرنے والے لواحقین سے مزاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ اس سلسلے میں کمیٹی بناکر واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی جس پر لواحقین نے احتجاج ختم کردی ۔
اس موقع پر ایم ایس نوشکی ڈاکٹر ظفر اللہ مینگل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شب پرائیوٹ کلینک سے مریضہ کو لائی گئی جس کی حالت انتہائی ابتر تھی اور مریضہ میں خون کی کافی کمی تھی اس سلسلے میں خواتین کے لواحقین کو آگاہ کیا ۔
لیکن بروقت خون کی فراہمی اور تاخیر کی وجہ سے اموات واقع ہوئی ہسپتال میں گائنالوجسٹ موجود تھی انہوں نے کہاکہ انتہائی نامسائد حالات اور اسٹاف کے کمی کی باوجود ہم عوام کو صحت کے بہتر سہولتوں کے فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔