|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2018

کوئٹہ: پنجگور میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے کلی وشبود نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے محمد اکرم ولد محمد عیسیٰ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ان کی بیٹی محفوظ رہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نقاب پوش تھے اور انہوں نے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا۔ محمد اکرم سر میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ واقعہ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔ 

ادھر پنجگور کے علاقے غریب آباد میں سالے نے اپنے بہنوئی عالم ولد محمد عیسیٰ کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھر کا دروازہ کھٹکٹھا کر محمد عالم کو باہر بلایا جیسے ہی وہ باہر آیا تو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرارہوگیا۔ قتل کی وجہ گھریلو تنازع ہے۔