|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے نیو کاہان مری کیمپ میں قبضہ گیروں کیخلاف مقامی آبادی کی مذاحمت فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوگئے ، نواب جنگیز مری کی مداخلت قبضہ ناکام بنا دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقہ نیو کان میں بااثرافراد د نے مقامی آبادی کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اسی اثناء میں فائرنگ سے مری قبیلہ سے تعلق رکھنے والے 10 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد مری قبیلہ کے سربراہ نواب جنگیز مری کی مداخلت پر قبضہ مافیا پسپا ہوکر وہاں سے فرار ہوگئے ۔ 

علاقہ مکینوں کے مطابق نیو کاہان میں مری قبیلہ کے لوگ 1992ء سے رہائش پزیر ہے۔ اور یہ اراضی مری قبیلہ کی ملکیت ہے۔ یہ زمین اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان تاج محمد جمالی نے افغانستان سے جلا وطنی ختم کر کے واپسی آنے والے مری قبیلہ کے افراد کو حکومت کی جانب سے فراہم کیا تھا جس پر ہم کسی بھی شخص کو بہ جا قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔