|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2018

قلات: قلات میں خشک سالی اور بارشیں نہ ہونے کے باعث قلات سٹی میں متعدد سرکاری واٹر سپلائی خشک ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں عوام کو پینے کی پانی کا مسئلہ درپیش ہو گیا ہے ۔

قلات کے علاقوں محلہ پس شہر،کلی کوہنگ یارو جامعہ مسجد چشمہ چوبدار کے سرکاری واٹر سپلائی اسکیم خشک ہو چکے ہیں یا ان کا پانی خشک ہو رہی ہے قلات میں خشک سالی اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے واٹر سپلائی اسکیم میں پانی کی سطح گرگئی ہے ۔

جس سے ان علاقوں کے ہزاروں کی تعداد میں مکینوں کو پینے کی پانی کا مسئلہ دن بدن سنگین صورتحال اختیار کر رہی ہے ان علاقوں کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان علاقوں میں نئی واٹر سپلائی اسکیموں کی منظوری دے کر پانی کا مسئلہ حل کیا جائے تاکہ عوام کو پانی کی سہولتیں مل سکیں