|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2018

گوادر : نیشنل پارٹی کی سیاست رہنماء اصولوں پر منحصر ہے۔ ہماری سیاسی تاریخ صد یوں پرانی ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ علمی ، شعوری اور نظر یاتی طور پر آ راستہ اور منظم سیاسی جماعت ہی کرسکتی ہے۔ مکرا ن کی سیاست کو غیر سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پارٹی رہنماء اور کارکنان تنظیم کاری کو تیز کر یں اور سیاسی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا جائے۔ دیمی زِ ر ایکسپر یس وے منصوبے کی تعمیر سے قبل گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔

ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مر کزی صدر و سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یہاں گوادر میں تنظیمی دورہ پر پہنچنے کے بعد ضلعی سیکٹر یٹ میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس سے نیشنل پارٹی بلوچستان وحدت کے ورکنگ کمیٹی کے رکن آ دم قادر بخش ، ضلعی صدر فیض نگوری اور تحصیل صدر ناگمان عبدل نے بھی خطاب کیا۔ 

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ انتخابات میں فتح و شکست معمول کی بات ہے اصل نظر یہ یہ ہے کہ آ پ کی سیاست اس میں کہا ں کھڑ ی ہوگی ہمار ا ضمیر مطمئن ہے نیشنل پارٹی نے اپنی سیاست کو داؤ پر نہیں لگایا بلکہ تمام تر حالات کا جوانمردی سے مقابلہ کیا کیونکہ نیشنل پارٹی جمہوری پسند سیاسی جماعت ہے ہم پارلیمنٹ کی بالا دستی ، پر یس کی آزادی اور عوام کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں جس سے کسی بھی صورت دستبر دار نہیں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی جد و جہد صد یوں پرانی ہے ہم ایک ضخیم سیاسی ورثہ کی پید ا وار ہیں جس کا تسلسل انجمن اتحاد بلوچاں، استمان گل ، نیپ اور آج نیشنل پارٹی کی صورت میں ہے ہمارے قاعد ین نے روشن فکر اور سیاسی سوچ کی آبیاری کے لےئے قر بانیا ں دی ہیں جس کی بدولت ہمیں سیاسی سوچ اور نظر یہ ملا ہے۔

لیکن آج کے معروضی حالات میں بلوچ سیاست کو غیر سیاسی بنانے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے جو ہمارے لےئے تشو یش کی بات ہے جس سے نبر د آزماء ہونے کے لےئے ہمیں سیاسی جمود کو توڈ نا ہوگا سیاسی گفتگوکو پروان چڑ ھانا ہوگا علمی اور سیاسی مباحث کا اہتمام کر نا ہوگا تاکہ ہماری سیاسی سوچ او رنظر یہ کو کوئی گزند نہیں پہنچے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقو ق کا تحفظ علمی ، شعوری اور نظر یاتی طور پر منظم سیاسی جماعت ہی کرسکتی ہے جب تک ہم علمی ، شعوری اور نظر یاتی طور پر بالغ نظر نہیں ہونگے تو اس کافاعدہ غیر جمہوری قوتیں اٹھاتے رہینگے ۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تنظیم کاری پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھیں اور پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں نیشنل پارٹی بلوچستان کی سیاست کا اساس ترجمان ہے نیشنل پارٹی مضبو ط ہوگی تو غیر مرئی قوتوں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے دیمی زِ ر ایکسپریس وے کے منصوبے سے مقامی ماہی گیروں کے روزگار کو در پیش خطرات پر تاسف کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ انہتائی تشو یش ناک ہے دیمی زِ ر یہاں کے مقامی ماہی گیروں کے روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہے اس کے علاوہ یہ شہر کی بنیادی معشیت کا بھی منبع ہے جس کے چلے جانے کے بعد مقامی آبادی پر اس کے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں ۔

نیشنل پارٹی اس منصوبے سے مقامی ماہی گیروں کے روزگار کی تباہی کسی بھی صورت قبول نہیں کر ے گی ماہی گیر وں نے جو مطالبات پیش کےئے ہیں اس پر عمل درآمد ہونا چاہےئے نیشنل پارٹی ماہی گیروں کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

اجلاس کے نظامت کے فرائض تحصیل ڈپٹی سیکر یڑی طارق جمیل نے اداکےئے ۔ درایں اثناء سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گوادر کی معروف شخصیات شے نظرت، حاجی حق نواز زینوزئی اور مراد بخش کی وفات پر ان کے گھر جاکر مر حومین کی ایصال ثواب کے لےئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے تعزیت کااظہار بھی کیا۔