پسنی: سابق وزیر اعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری طریقیسے بلوچ قوم کے سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کی جنگ لڑرہا ہے۔ بلوچ ساحل اور وسائل کی تحفظ و دفاع کریں گے۔
پارٹی کو ازسر نو منظم کرنے کے لئے یونٹ سازی اور تنظیم کاری کے ذریعے مضبوط کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی میں پارٹی کے ضلعی رہنما یوسف عبدالرحمان کے رہائش گاہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اس موقع پر صوبائی رہنما آدم قادربخش، چیرمین میونسپل کمیٹی پسنی عبداحکیم بلوچ، فیض نگوری، یوسف عبدالرحمان، سلام اللہ اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے دور وزارت اعلی میں بلوچستان کے ایک پتھر کا بھی سودا نہیں کیا ہے۔ بلکہ بلوچ ساحل و وسائل کا دفاع نیشنل پارٹی کا ایجنڈا ہے۔
اپنے فنڈر کا 45 فیصد تعلیم پر خرچ کرکے تعلیم کے بہتری کے لئے کام کیا ہے۔ تربت یونیورسٹی سے مکران میں تعلیمی انقلاب برپا ہوا ہے۔ آج چار سال کے اندر ڈھائی ہزار طلبا اپنی تعلیم مکمل کررہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ اب ہمیں سنجیدگی سے تعلیم پر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مکران سیاسی نظریات رکھنے والے کارکنوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔مگر اب دانستہ طور پر یہاں غیر سیاسی لوگوں کو لا کر بریف کیس کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نیپارٹی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن آج سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کریں۔
تین ماہ کے اندر اندر پارٹی کے تنظیم کاری کرکے یونٹ سازی مکمل کرکے تحصیل کابینہ کے الیکشن کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اٹھارویں ترمیم کو واپس کرنے کی کوشش کے خلاف ہے۔
دفاع،کرنسی اور خارجہ امور کے علاوہ تمام اختیارات صوبوں کو دے کر صوبوں کو خود مختار بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی گوادر کو لسبیلہ کے ساتھ ملانے کی مذمت کرتا ہے۔ مکران تہذیبی اور ثقافتی حوالے سے ایک یونٹ ہے۔
اس کو الگ کرنے کی سازش کے خلاف نیشنل پارٹی جمہوری انداز میں جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے سیاسی کارکنوں کو پارلیمنٹ تک پہنچایا کیونکہ ورکر پارٹی کیسرمایہ ہوتے ہیں۔ نیشنل پارٹی ایک شعوری پارٹی ہے اور ہمارا کام عوام کو یہ شعور دینا ہے کہ وہ جمہوری انذاز میں اپنے سیاسی اور معاشی حقوق کی دفاع کے لئے جدوجہد کریں۔
علاوہ ازیں نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما یوسف عبدالرحمان نے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ دریں اثناء نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں 18نومبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
18نومبر کو ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کیا جائے گا۔ اسیٹ بے ( دیمی زِ ر ) ایکسپر یس وے کے منصوبے سے مقامی ماہی گیروں کے تحفظات جائز ہیں ۔ منصوبے کی تکمیل سے قبل ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لےئے معنی خیز اقدامات کےئے جائیں۔
ماہی گیر اتحاد گوادر نے جو مطا لبات پیش کےئے ہیں ان کو پو را کیا جائے ۔ نیشنل پارٹی مقامی ماہی گیروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے ۔ مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کے لےئے گودی ، آکشن ہال کی تعمیر اور گزر گاہیں بناکر دی جائیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ماہی گیروں کی بستی ڈھو ریہ میں ماہی گیر اتحاد گوادر اور اپنی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرقی ساحل سے یہاں کے مقامی ماہی گیروں کی زیست اوربقاء وابستہ ہے جس سے وہ نسل در نسل منسلک رہ کر اپنے لےئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کر تے ہیں یہ ساحل نہ صرف ماہی گیروں کا ذریعہ معاش ہے بلکہ شہر کی اجتماعی معشیت بھی اس کے بنیاد پر پھل پھو ل رہی ہے جس کے چھن جانے سے مقامی ماہی گیرنان شبینہ کا متحاج بن سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج یہاں ماہی گیروں کی بستی میں ہمارے آنے کامقصد ماہی گیروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کر ناہے ماہی گیروں نے ایسٹ بے ( دیمی زِ ر ) ایکسپر یس وے کے منصوبے کے متعلق جو مطالبات پیش کےئے ہیں وہ جائز ہیں جن کو پوار کےئے بغیر ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ عبث ثابت ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ماہی گیر اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے اور ساحل و سائل کے تحفظ کے لےئے بھی جدو جہد کررہی ہے ماہی گیر وں نے جو جد وہ جہد شروع کی ہے نیشنل پارٹی بھی اس میں عزم اور حوصلے کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ہوگی ۔
انہوں نے کہا مطا لبہ کیا کہ مشرقی ساحل پر تین مقامات ڈھو ریہ ،گزروان اور بلوچ وارڑ گوادر میں گزر گائیں بناکر دی جائیں ، ماہی گیروں کی کشتیوں کے لےئے گودی بمعہ جد ید آکشن کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائے اور ماہی گیروں کے بچوں کو اسکالر شپ پر چائنا میں فنی تعلیم فراہم کی جائے ۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل پارٹی ایسٹ بے ( دیمی زِ ر ) ایکسپر یس وے کے منصوبے کے متعلق ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں مورخہ 18نومبر بروز اتوار ملک گیر احتجاج بھی کر ے گی ۔
اس موقع پر ماہی گیرگوادر اتحاد کے رہنماء ناخدا علی اکبر رئیس، ناخدا خدابخش ملگ، جماعت جہا نگیر ، نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آ دم قادر بخش، ضلعی صدر فیض نگوری، تحصیل صدر ناگمان عبدل اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔
ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں 18نومبر کو احتجاج کریں گے ، بلوچ حقوق کیلئے سیاسی جنگ لڑرہے ہیں ، ڈاکٹر مالک
وقتِ اشاعت : November 16 – 2018