گوادر : بلوچستان کے عوام کے قومی و سیاسی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گئے ساحل وسائل پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،گوادر کے عوام کے معاشی مفادات کے برخلاف کوئی اقدام قبول نہیں،ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر پر مائیگیروں کو جو خدشات درپیش ھیں انھیں ختم کئے بغیر تعمیر پر شدید احتجاج کریں گئے۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالماک بلوچ نے دورہ جیونی کے موقع پر سیاسی کارکنوں سے خطاب کرتے ھوئے کھا انھوں نے کھاکہ سی پیک میں گوادر و بلوچستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں بلوچستان کے عوام کے معاشی سیاسی اور جغرافیائی مفادات کومدنظررکھ کرترقیاتی عمل قابل قبول ھوسکتاھے۔
انھوں نے کھاکہ گوادر و بلوچستان کے مفاد میں قانون سازی کی جائے اور سی پیک سے حاصل امدنی سے بلوچستان کو حصہ ملنا چاہئے اور ساتھ میں مقامی افراد کے سیاسی حقوق کی بھی ضمانت دی جائے اور گوادر میں معاشی سرگرمیوں میں گوادر وبلوچستان کے لوگوں کو اولیت دی جائے۔ انھوں نے کھاکہ ایسٹ بے ایکسپریس وے پر مقامی مائیگیروں کو تحفظات ھیں ان کے مطالبات کو پورا کئے بغیر اس کی تعمیر فوری طور پربند کی جائے۔
گوادر کی معشیت کا دارومدار مائیگیری پرھے جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ھونگئے ایکسپریس وے پر ھونے والے کام کوبند کیا جائے۔ مائیگروں کے مطالبات جائز ھیں نیشنل پارٹی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ھے۔ انھوں نے کھا کہ دانشمندی کا تقاضہ ھے کہ ایکسپریس وے کے منصوبے سے پوری سی پیک کومتناضہ نہ کیا جائے۔ ڈاکٹرمالک بلوچ نے کھاکہ ایک منصوبے کے تحت اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی جانب پیش قدمیاں شروع کردی گئی ھیں ۔
انھوں نے کھا کہ آئیں میں یہ ترامیم ایک طویل سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں حاصل کئے گئے ھیں آئیں ن بنیادی طور پرپاکستان میں بسنے والے قومی کے درمیان ایک معاہدہ ھے بہتر یہی ھوگا کہ اس معاہدے کا حترام کیا جائے اور اس ملک کو ایک حقیقی فیڈریشن کی جانب لے جایا جائے ۔
کوئی ایک غلطی قوموں کے درمیان نفاق کا سبب بھی بن سکتا ھے۔ انھوں نے کھا کہ قوموں کے قومی و سیاسی حقوق پرکوئی سودہ بازی قبول نہیں ھوگااور کسی کو بھی اس کی اجازت نہیں دینگئے کے وہ قوموں کے معاشی وسیاسی حقوق پراثرانداز ھوں ۔
اس موقع پر چےئر مین میو نسپل کمیٹی جیونی منظور بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آ دم قادر بخش، ضلعی صدر فیض نگوری، سابقہ تحصیل ناظم جیونی اکر م رمضان اور حارون ساحر نے بھی خطاب کیا۔
چےئر مین منظوربلوچ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ درایں اثناء ڈاکٹرعبدلمالک بلوچ نے جیونی اور پیشوکان میں مختلف لوگوں کے گھرگئے اوران سے تعزیت بھی کی۔
گوادر کے عوام کے مفادات کیخلاف کوئی منصوبہ قبول نہیں کرینگے ، ڈاکٹر مالک بلوچ
وقتِ اشاعت : November 17 – 2018