|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2018

تربت: نیشنل پارٹی کے رہنماامیدوار پی بی 47کیچiiiحاجی فدا حسین دشتی نے گزشتہ روز گوکدان کا دورہ کرتے ہوئے سیاسی شخصیات اور علاقائی معتبرین سے ملاقات کی اور ان سے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلعی صدر محمد جان دشتی، چیئرمین حلیم بلوچ اور قادر بخش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ 

نیشنل پارٹی کے امیدوار پی بی47کیچiiiحاجی فدا حسین دشتی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گزشتہ روز گوکدان کا دورہ کر کے وہاں کی اہم شخصیات ٹھیکیدار دین محمد،پروفیسر حاجی عبدالرشید، واجہ الہی بخش، حاجی ایوب، ماسٹر حسن، حوت رسول بخش، ثناء اللہ، پرویز علی سمیت دیگر شخصیات اور معتبرین سے ملاقات کی اور ان سے سیاسی امور اور ضمنی الیکشن کے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی نے گزشتہ دور حکومت میں جو شاندار پر فارمنس دی تھی ۔

اس کی مثال بلوچستان کی تاریخ میں مشکل سے ملتی ہے، پارٹی نے علاقے کو فوکس کر کے بے شمار ترقیاتی اسکیمیں اور تعلیمی پروگرامات شروع کیئے جس کی وجہ سے ایک مختصر مدت کے دوران علاقے میں خوش گوار تبدیلی کے آثار نمایاں ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی لیڈر شپ اٹوٹ سیاسی نظریے کی بنیاد پر عوام کی خوش حالی اور سماجی ترقی کے پروگرامات پر عمل کرتی ہے ۔