گوادر : گوادر پورٹ اتھارٹی نے گوادر ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کے امور کے متعلق 12رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی ہفتہ وار اجلاس طلب کر کے مسائل کا جائزہ لے گی ۔ چےئر مین نے کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفیشکن جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) نے گوادر ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے کی تعمیر سے مقامی ماہی گیروں اور علاقہ مکینوں کے خدشات دو ر کر نے کے لےئے کمیٹی کے قیام کااعلان کر دیا ہے۔
یہ کمیٹی 12ممبران پر مشتمل ہوگئی جس میں ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کے پر و جیکٹ ڈائر یکٹر ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائر یکٹر II، ڈپٹی پرو جیکٹ ڈائر یکٹر III، ریز یٹنٹ انجینئر، 440بر گیڈ، ڈپٹی کمشنر گوادر، میر ی ٹائم سیکورٹی ایجنسی، محکمہ فشر یز ، چائینز منیجمنٹ برائے ایسٹ ایکسپر یس وے منصوبہ ، چائنا منیجمنٹ کمپنی ، چائنا کمیو نیکیشن کمپنی اور ماہی گیروں کے نمائندگان کو شامل کیا گیا ہے ۔
کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کی منظوری چےئر مین جی پی اے نے دے دی ہے۔ یہ کمیٹی ہفتہ وار اپنا اجلاس بلاکر ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کے متعلق مسائل اور دیگر امور کا جائزہ لے گی ۔
کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس بھی نوٹیفیکیشن میں واضح کےئے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے پر عمل درآمد ہونے کے بعد ماہی گیروں اور سیاسی جماعتوں نے خدشات کااظہار کیا ہے۔
جبکہ ماہی گیر اتحاد گوادر کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا کہ منصوبے پر عمل درآمد ہونے کی صورت میں مشرقی ساحل پر ماہی گیروں کا روزگار متاثر ہوجائے گا اور ماہی گیروں نے اپنے روزگار کے تحفظ کے لےئے مطالبات بھی پیش کےئے ۔
جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے دورہ گوادرکے موقع پر ان کی منظوری کا بھی اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جی پی اے اور جی ڈی اے کے حکام کو ماہی گیروں کے مطالبات کی روشنی میں فز یبلٹی رپورٹ مر تب کر نے کے ہد ایات بھی جاری کر رکھے ہیں اور جی پی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پر کام ہورہا ہے۔
گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے سے متعلق ماہی گیروں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم
وقتِ اشاعت : November 18 – 2018