تربت : حلقہ پی بی 47کیچIIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پراہم پیش رفت ، بلوچستان نیشنل پارٹی اوربلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنماؤں کی ملاقات ،ضمنی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ،بلدیاتی انتخابات اوردیگراہم امورپرمذاکرات ،رابطے جاری رکھنے پراتفاق ،25جولائی کوشب خون مارکرعوامی مینڈیٹ چرائی گئی ، ایک مخصوص پارٹی کوبرسراقتدارلانے کے لئے طاقت استعمال کی گئی ،ضمنی انتخابات میں مزاحمت کریں گے ۔
مشترکہ بیان ،تفصیلات کے مطابق اتوارکے روزبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ کی قیادت میں بی این پی کے وفد نے بی این پی (عوامی)کے رہنمااورحلقہ پی بی 47کیچIIIمند،دشت اورگوکدان نامزدامیدوارتیمورشاہ ، ڈسٹرکٹ آرگنائزخان محمدجان ،قاضی نوراحمد،ڈاکٹرحیات ، عظیم جان گچکی اورخالدرضاسے ملاقات کی ۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفدمیں بی این پی کے مرکزی رہنمااورحلقہ پی بی 47کیچIIIمند،دشت اورگوکدان کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی ، مرکزی رہنماواجہ ایوب جان گچکی ، مرکزی کمیٹی کے رکن میرحمل بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمیداڈووکیٹ ، بی این پی کیچ کے نائب صدرقاسم دشتی شامل تھے ۔
ملاقات میں6دسمبرکو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں حلقہ پی بی 47کیچIIIمند،دشت اورگوکدان کی نشست پراہم پیش رفت کرتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کئے گئے جبکہ مذاکرات میں بلدیاتی انتخابات سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی اوررابطوں کومزیدجاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ۔
دریں اثناء مشترکہ طورپرجاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پرمشترکہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیاگیاکہ گزشتہ عام انتخابات میں مختلف قوتوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ چرائی گئی اورایک پارٹی کوزبردستی عوام پرمسلط کیاگیاحالانکہ عوامی مینڈیٹ اس پارٹی کونہیں ملی تھی لیکن اوپرسے مسلط ایک پارٹی کوجتوایاگیاجس کے اثرات معاشرے پرمنفی پڑے، لوگوں کوسیاست اورسیاسی پارٹیوں سے دوررکھنے کی کوشش کی گئی۔
لوگ سیاسی پارٹیوں سے بدظن اورمعاشرے میں غیرسیاسی رجحان کوپروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ سیاسی عمل کیلئے انتہائی تباہ کن ہے ، بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ سیاسی عوام کو با شعو ربناناہے لیکن ایک پارٹی عوام پرمسلط کی گئی اوریہی عمل ضمنی انتخابات میں اورآنے والے بلدیاتی انتخابات میں دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
ان حالات میں مشترکہ لائحہ عمل طے کی جائے گی تاکہ منفی قوتیں اپنے مذموم عزائم کوپایہ تکمیل تک نہ پہنچاسکیں،آئندہ نشست میں مشترکہ حکمت عملی کے لئے تفصیلات طے کی جائیں گی ۔
پی بی 47ضمنی انتخابات ، بی این پی اور بی این پی عوامی کے رہنماؤں میں اہم ملاقات
وقتِ اشاعت : November 19 – 2018