ڈیرہ مرادجمالی: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت تاجر برادری سمیت عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اغوا برائے تاوان قتل اور ڈکیتی لوٹ مار جسے واقعات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
نصیرآباد کے معروف تاجر اور مل مالک حاجی محمد نواز مینگل کا اغوا اور قتل ہونا کسی لمحہ فکرسے کم نہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم نے پرامن بلوچستان کا قیام عمل میں لاکر صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرکے ان کو ترقی اور خوشحالی دی ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید محمد نواز مینگل کے بھائی ڈاکٹر شاہ نواز مینگل سے ٹیلی فونک تعزیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نصیرآباد پولیس کو چائیے کہ وہ تاجر برادری کو تحفظ فراہم کریں اور شہید محمد نواز مینگل کے قاتلوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق کڑی سزا دی جائے ۔
لواحقین کوانصاف دلانے کے لئے حکومت ہرممکن وسائل کو بروئے کار لائے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم سانحہ ہے کیونکہ حاجی محمد نواز مینگل کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تعالی شہید کے ورثہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔
نواز مینگل کا قتل لمحہ فکر یہ ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ
وقتِ اشاعت : November 21 – 2018