|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2018

سبی:  سبی کے علاقے لونی روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا ،جدید اسحلہ سے شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگئے ۔

جانبق افراد کو ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا ،ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،پویس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی ہے ،سبی پولیس کے مطابق آج الصبح لونی روڈکے علاقے میں پرانی دشمنی کے بناء پر موٹر سائیکل سواروں نے جدید اسحلہ سے فائرنگ کر کے چچا اور بھتیجا کو قتل کر دیا واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ۔

جانبحق افراد کو ڈویژنل ہیڈ کواٹر سبی پہنچا دیا گیا جہاں پر ڈاکٹر اور پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دیا جانبحق ہونے والوں میں روشن خان ولد لعل خان اور واحد بخش ولد پاندھی خان شامل ہیں سٹی پویس سبی نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔