مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں گاہے بگاہے نت نئے فیچرز کا اضافہ ہوتا رہتا ہے، ایسے میں اب کمپنی کی جانب سے نوٹیفکیشن بار میں ویڈیوز پریویوز (Previews) کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ میں صارفین صرف ٹیکسٹ پیغامات کو ہی نوٹیفکیشن بار یعنی پُش نوٹیفکیشن کے ذریعے ہوم اسکرین یا لاک اسکرین سے دیکھ سکتے تھے لیکن ویڈیوز کے لیے باقاعدہ چیٹ ونڈو میں جانا لازمی ہوتا تھا۔
تاہم نئے فیچر ’ویڈیو پریویو‘ کی مدد سے صارفین کو سہولت فراہم ہوگی کہ وہ موصول ہونے والی ویڈیوز کو لاک اسکرین یا ہوم اسکرین سے ہی دیکھ لیں۔
اس فیچر کو فعال (Active) کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جانا ہوگا جہاں Video Preview کا آپشن مہیا ہوگا اور صارف کو پُش نوٹیفکیشن میں ویڈیو دیکھنے کے لیے اسے فعال کرنا ہوگا۔
یہ فیچر فی الحال صرف آئی او ایس بیٹا ورژن 2.18.102.5 میں دستیاب ہے اور ممکن ہے کہ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے مہیا کردیا جائے گا۔