تربت : بلوچ عوام کے ووٹ کی توہین ناقابل برداشت عمل ہے ، 25جولائی کااسکرپٹ 6دسمبرکوپرزے پرزے کردینگے ، سوداگروں کے کالادھن اور جادوگروں کے جادوکودریائے دشت اورنہنگ میں غرق کردیں گے ۔
ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااورحلقہ پی بی 47مند،دشت اورگوکدان کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے حلقہ کی مختلف علاقوں کادورہ کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کے دوران سپورٹرزاورووٹرزسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ تاریخ میں کامیاب اورناکام ہوناکوئی اہمیت نہیں رکھتی بلکہ کس نے بلوچ حقوق کی حفاظت کی اوراس کاروان کاساتھ دیااورکس نے بلوچ وسائل کااستحصال کرنے والی قوتوں کاساتھ دیایہی اہمیت رکھتی ہے ، کالادھن عزت اورعوامی نمائندگی نہیں دلاسکتے ۔
عوام اپنے ووٹ کی توہین ہرگزبرداشت نہیں کرینگے ہم بلوچ عوام سے اپیل کرینگے کہ وہ 6دسمبر2018کوووٹ کاسٹ کرنے کے بعدپولنگ اسٹیشن پرموجودرہیں جب تک ان کے ووٹوں کے نتائج انہیں نہیں دئیے جاتے ۔
اس دوران میجرجمیل احمددشتی کے سپورٹرزنے کہاکہ انہوں نے 25جولائی کوکلہاڑی کوووٹ دیاتھااوروہ 6دسمبرکوکالادھن اورجادوئی قوت سے کامیابی کے خواب دیکھنے والوں کوہمیشہ مستردکردیں گے ۔
دریں اثناء حلقہ پی بی 47کیچ IIIمند، دشت اورگوکدان نامزدامیدواراوربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمامیجرجمیل احمددشتی نے کہاہے کہ معاشرے میں خواتین کاکردارتعمیری ہے انہیں کسی طورنظراندازنہیں کیاجاسکتا، جس سماج اورقوم نے خواتین کواس عظیم کردارکے باوجودنظراندازکیاوہ ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گئے۔
، ان خیالات کااظہارانہوں نے یوسی گوکدان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے خواتین کارکنان کی ورکرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس کانفرنس میں ڈنک ، بہمن ، تنزگ ، شنزدراورپھٹان کہورسے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ،خواتین کارکنان کاجوش وولولہ دیدنی تھا۔
میجرجمیل احمددشتی نے مزیدکہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے خواتین کارکنان کونہایت قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ، آج بی این پی کی خواتین کی اہمیت کی روایت نے دیگرپارٹیوں کومجبورکیاہے کہ وہ اپنی صفوں میں خواتین کوشامل کریں،آج بی این پی کے پلیٹ فارم سے کئی خواتین پارلیمنٹ کے ایوانوں میں بلوچ حقوق کے محافظ کاروان میں شامل ہیں جن کی جہدوجہدپرہمیں فخرہے ۔
ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے، جمیل دشتی
وقتِ اشاعت : November 24 – 2018