|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2018

تربت : جمعیت اوربی این پی کامشترکہ اجلاس منعقد،مشترکہ مرکزی جلسہ عام اور الیکشن مہم چلانے کافیصلہ کیاگیا، جمعیت علمااسلام اوربلوچستان نیشنل پارٹی کامشترکہ اجلاس بی این پی کے الیکشن سیل میں منعقدہوا۔

اجلاس میں بی این پی کے مرکزی قائداور حلقہ پی بی 47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی ، مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ ، عبدالحمیدایڈووکیٹ ، شئے نذیراحمدبلوچ ، عبدالواحدبلیدی ، قاسم دشتی ، سیدجان گچکی ، میرانوربلیدی ، حاجی منظوراحمدبلیدی ، حافظ صلاح الدین سلفی اورجمعیت کے قائدین مولاناخالدولیدسیفی ، مولاناجاویدنعمانی ، عبدالحفیظ مینگل ، حافظ عبدالباسط سمیت دیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ، ضمنی الیکشن میں مشترکہ الیکشن مہم چلانے کے لئے جمعیت کے ضلعی امیرمولاناخالدولیدسیفی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

کمیٹی کے ارکان میں شئے نذیراحمدبلوچ ، عبدالواحدبلیدی ، سیدجان گچکی ، حافظ صلاح الدین سلفی ، مولاناحفیظ مینگل ،حافظ عبدالباسط بلوچ ، مولاناجاویدنعمانی شامل ہیں، دریں اثناان امورپراجلاس منعقدکی گئی جس کی صدارت مولاناخالدولیدسیفی نے کی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مشترکہ الیکشن مہم کوچلانے بھرپوراندازمیں چلانے کے لئے دشت اورگوکدان میں مشترکہ کارنرمیٹنگ اورنشستوں کاانعقادکیاجائیگااورایک مشترکہ مرکزی جلسہ عام منعقدکیاجائیگااورگھرگھرگلی گلی دونوں پارٹیوں کے قائدین جاکراپنے مشترکہ امیدوارمیجرجمیل احمددشتی کی کامیابی کے لئے جدوجہدکی جائیگی کمیٹی کے اجلاس میں میرباہڑجمیل دشتی اورقاسم دشتی نے بھی شرکت کی ۔ 

دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تنزگ میں کارنرمیٹنگ کاانعقاد،مختلف شخصیات اورافرادکی شمولیت کااعلان ، گزشتہ روزحلقہ PB 47کے اہم علاقہ تنزگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی نے کارنرمیٹنگ کاانعقادکیاجس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ PB 47کیچ IIIمند، دشت اورگوکدان کے نامزدامیدواراوربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمامیجرجمیل احمددشتی نے کہاکہ اہم سیاسی کارکنان اورلوگوں کی جوق درجوق شمولیت ان لوگوں کے لئے نوشتہ دیوارہے جوالفاظ کے گورکھ دھندوں کے ذریعے اپناقدکاٹ بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

تاریخ اوروقت گواہ ہوذہنی طورپر’’ وَپتگیں مرد‘‘سوتارہ جائیگا، عوامی پزیرائی اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ عوام نے 6دسمبرسے قبل بی این پی کے حق میں اپنافیصلہ دے دیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم ، روزگار، صحت جیسے بنیادی ضروریات بی این پی کے منشورمیں شامل ہیں، ہمارے کاروان میں شامل ہم سفرپرعزم رہیں ڈاکہ زن شکست سمیٹیں گے اورفتح بی این پی اوربلوچ عوام کی ہوگی ، کالادھن کے بل بوتے پرعوام سے ووٹ وصول کرنے کی سوچ سیاسی قوتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہوناچاہیے ایسی سوچ اس بات کامظہرہے کہ اب کیچ اورمکران کی سیاست کوسیاسی پارٹیوں سے چھین کرانہیں کالے دھن کے پجاریوں کے تحویل میں دیناہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ آنے والی نسلوں کوسیاست سے متنفرکرنے اورسیاسی کارکنان کوتاریکیوں میں دھکیلنے کے مترادف ہے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمااسلام کے ضلعی امیرومعروف ادیب مولاناخالدولیدسیفی نے کہاکہ موثرنمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مند،دشت اورگوکدان کے عوام پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندگی سے محروم تھے ،بی این پی اورجمعیت دونظریاتی پارٹیاں ہیں جن کی کمٹمنٹ اوروابستگی عوام سے ہے۔

اجلاس سے میرحمل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 6دسمبرکی جیت کی آپ لوگوں کوپیشگی مبارک باددیتاہوں،عوامی سیلاب کے سامنے کوئی بندنہیں باندھاجاسکتا۔

اجلاس میں ماسٹرصالح محمداورعبداللطیف بلوچ کی سربراہی میں سینکڑوں افرادنے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر بی این پی میں شمولیت اختیارکرنے کااعلان کیا ،اجلاس میں بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعبدالغفوربلوچ ، عبدالحمیدایڈووکیٹ ، شئے نذیراحمدبلوچ ، عبدالواحدبلیدی ، سیدجان گچکی ، جمعیت علمااسلام کے رہنمامولاناغلام اللہ رستم ، مولاناجاویدنعمانی اوردیگرموجودتھے ۔