|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2018

تربت: نیشنل پارٹی کے رہنما سنیٹر کہدہ اکرم دشتی اور حاجی فدا حسین دشتی کا دشت کے مختلف علاقوں کا دورہ، ضمنی الیکشن کے سلسلے میں عوام، سیاسی کارکنان، علاقائی شخصیات سے ملاقات بڑی تعداد میں لوگوں نے حمایت کااعلان کیا۔

پی بی47کیچiiiمیں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں نیشنل پارٹی کے رہنما سنیٹر کہدہ اکرم دشتی اور حاجی فدا حسین دشتی نے گزشتہ روز دشت کنچتی، تولگی، بل وژدی، کنٹے دار، دیات اور جلبانی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے ضمنی الیکشن میں حمایت چاہی ۔

اس دوران ضلعی صدر محمد جان دشتی،مرکزی کمیٹی کے رکن ناظم الدین ایڈوکیٹ و دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن عوام کے لیئے ایک امتحان ہے ۔

اگر لوگ اپنے علاقے میں خوش حالی، ترقی، تعلیم و صحت کی بہتری اور امن و امان چاہتے ہیں تو ان کے ووٹکا اصل حقدار نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی فدا حسین دشتی ہیں ۔

کیوں کہ نیشنل پارٹی کے پاس ترقی، سماجی بہتری، خوش حالی اور لوگوں کو امن دینے کا ایک پلان موجود ہے جس پر ہر صورت میں عمل کیا جائے گا جبکہ ہمارے مد مقابل جو امیدوار ہیں وہ سالوں سے اقتدار میں رہ کر عوامی فلاح کے بجائے زاتی بڑھوتری اور انفرادی امور پر زیادہ تروجہ دیتے رہے ہیں ۔

ان کے دامن میں عوامی فنڈز عوام پر خرچ کرنے کے بجائے کرپشن اور اقرباء پروری کے داغ ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرینگے ہماری سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے کبھی اقتدار کے نام پر عوامی خواہشات کا سودا نہیں کیا اور نا کبھی جھوٹ بولا اس لیئے آج بھی آپ کے ہا ں آکر سچ اور حق بات کہہ رہے ہیں تاکہ اقتدار کے بعد عوام ہم سے ان وعدوں کا نا پوچھ لے جو ہم نے کیئے نہیں ہیں۔