تربت: ضمنی الیکشن مہم کے لیئے بل نگور جانے والے بی این پی کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، تین کارکنان معمولی زخمی ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز دشت مچات اور ہوچات کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بی این پی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بل نگور جانے والے قافلے کے تین افراد کو زخمی کردیا۔
زخمی کارکنان میں چنگیز ولد محمد عیسی، ریحان ولد شیر جان اور گل محمد ریگت شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کارکنوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ باحفاظت علاقہ پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
تربت،بی این پی کے انتخابی قافلے پر فائرنگ 3 افراد زخمی
وقتِ اشاعت : November 30 – 2018