|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2018

مستونگ : سابق ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں امن امان میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ آئنی ہاتھوں سے نمٹا دینگے چور ڈاکووں اوررہزنوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے چاہئے ان کی تعلق جس قبائل معاشرہ یا طبقہ سے ہو چور ڈاکو رہزن معاشرے کے لیئے ناسور ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمیشنر آفس میں کے انتظامیہ سیاسی جماعتوں اور تمام اسٹک ہولڈر کی امن وا مان چوری ڈکیتیوں کی سدباب کے سلسلے میں اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں بی این پی کے ضلعی صدر میرعبداللہ جان مینگل نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی رنماء میراقبال جان زہری نیشنل کے ضلعی صدر نواز بلوچ جنرل سیکریٹری سجاد دہوار خادم مستونگ حاجی انور شاہوانی جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکٹری حافظ سعیداحمدفاروقی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا خلیل آحمد پیرا میڈیکس کے صدر عبدالسلام زہری۔صدربازاریونین اورنگزیب قمبرانی کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ مدثرقیصرانی۔ڈی ایس پی نعمت اللہ نئے تعینات ایس ایچ او عبدالقدوس آبیزئی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

اس موقع پر آل پارٹیز کے قائدین نے شہر میں جاری چوری ڈکیتی لوٹ مار اور گزشتہ دنوں چوروں کے ہاتھوں نوجوان عبدالباقی کی شہادت میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے علاوہ لیویز پولیس اور کسٹم اہلکاروں کی حانب سے چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی خاتمے شہر میں مزید پولیس چوکیوں کی قیام سمیت لاقانونیت کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں عوام تنگ آکر نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ انشائاللہ بہت جلدقاتلوں کوگرفتارکرکے قانوں کے گرفت میں لائیجائینگے۔انھوں نے بتایاکہ چندمشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاگیاہیاور چندموٹرسائیکلیں بھی برآمد کی ہے۔جبکہ چوری و بدامنی میں دوسرے علاقوں سے آنے والیعناصر بھی شامل ہے جن کے خلاف سخت ایکشن لیاگیاہے اور باہر کے علاقوں سے آنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے گھر گھر سروے کیاجائے گا۔جبکہ شہید کے بھائی کو محکمہ تعلیم میں ملازمت فراہم کیا جائیگا۔

انھوں نے کہاکہ مستونگ میں آر آر جی فورس بھی تعینات کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ میں نے احکامات جاری کیئے ہے کہ کسٹمز انتظامیہ کو مستونگ میں تیل لے جانے والوں سے بتہ خوری اور ناجائز طریقے سے تنگ کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔۔جبکہ لیویز و پولیس اہلکاروں کوبھی پابندکیاجائے گاکہ وہ تیل لے جانے والے غریب لوگوں کو تنگ نہ کرے۔

جوبھی ملوث پایاگیا یاشکایت ملی تواسکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر سردارکمال خان بنگلزئی و دیگر نے اپنے مطالبات دوراتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او کاتبادلہ نہیں بلکہ اس کو فوری طور پر معطل کرکے اسکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

عوام کی جان و مال کاتحفظ انتظامیہ کی زمہ داری ہیں کہ وہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت سے سخت کاروائی کرے۔

انھوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے گھروں میں ہمارے خواتین سے انکیزیورات اتار کرلیجارہیہیں،چادروچاردیواری کی پامالی جاری ہے لوگوں کے عزت نفس مجروع کیاجارہاہیں اورلوگوں سے دن دہاڑے موٹرسائیکلیں اور قیمتی چیزیں چین کر قتل کیاجارہاہے۔ہم نے اس سیقبل کئی بار انتظامیہ کو امن و آمان کی خرابی کاکہاکہ مگر ہماری ایک نہیں گئی۔اور گزشتہ بدھ کے روز کے واقعہ نے ہمیں سخت احتجاج کرنے پر مجبور کیا۔