کوئٹہ: گیس کی قیمتوں میں اضافے اور کوئٹہ میں نئے اور تیز میٹروں کی تنصیب کے بعد صارفین کے بل ہزاروں میں آنے لگے جس کے باعث صارفین مزید مشکلات سے دوچا ر ہو گئے ۔
ایک جانب سردیوں کے موسم میں کوئٹہ کے شہریوں کو گیس کی سہولت میسر نہیں آتی تو وہی بلوں کو مد میں ہزاروں روپے وصول کئے جا رہے ہیں جس کے باعث غریب صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تیز میٹر لگائے گئے جس کے بعد عوام کو ماہانہ ہزاروں روپے بلوں کی مد میں وصول ہو رہے ہیں انتظامیہ سردیوں کے موسم میں گیس فراہم کرنے کی بجائے عوام کیلئے تیز میٹر لگانے میں مصروف ہیں تیز میٹروں کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے صارفین کو ہزاروں روپے کے بل وصول ہو رہے ہیں جو صارفین کیلئے کسی پریشانی سے کم نہیں صارفین کے مطابق سوئی گیس حکام گیس تو شہریوں کو فراہم نہیں کر سکتی ۔
لیکن شہریوں کے مشکلات میں اضافے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات قابل دیدہیں صارفین کی مشکلات کے حل کیلئے گیس انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہیں کئے جا رہے ۔
انہوں نے حکومت سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں گیس کی فراہمی کو یقینی بناکر تیز میٹروں کو درست کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آ سکیں سردیوں کے موسم میں کوئٹہ کے سریاب روڈ ،کلی قمبرانی،کلی کمالو،برمہ ہوٹل میکانگی روڈ،جان محمد روڈ،آرچر روڈ ملتانی محلہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہو جاتی ہیں ۔
لیکن گیس حکام کی جانب سے گیس فراہم نہ کرنے کے باوجود ہزاروں روپے کے بل صارفین کو بھیج دیئے جاتے ہیں جو کہ عوام کے لئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں
قیمتوں میں اضافے کے بعد گیس صارفین کو بھاری بل موصول ، عوام کی چیخیں
وقتِ اشاعت : December 4 – 2018