|

وقتِ اشاعت :   December 4 – 2018

کوئٹہ: تربت میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران تین اغواء کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

ڈی پی او تربت جمیل احمد کے مطابق کارروائی تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اغواء کاروں کے چنگل بھاگ کر رہائی پانے والے ایک مغوی سعید احمد کی نشاندہی پرعمل میں لائی گئی ایک مکان پر چھاپہ مار کر تین اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔ 

گرفتارملزمان میں سعید احمد ، نذیر احمد اور علی شامل ہے جن کے قبضے سے ایک ایل ایم جی،دو عددایس ایم جی،سترہ کاٹن ایل ایم جی کے راؤنڈز،پینتالیس کلودھماکہ خیز مواد،آٹھ عد واکی ٹاکی سیٹ ، آٹھ سو ایس ایم جی راؤنڈز ، پرائما کارڈ اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پمفلٹ بھی ملے ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق مغوی سعید احمد کو چند روز قبل گرفتار ملزمان نے اغواء کیا تھا جنہوں نے گزشتہ روز مکان کی دیوار پھلانگ کر آزادی حاصل کی اور پولیس تھانے پہنچ گئے جس کے پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔