|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2018

قلات: جمعیت علماء اسلام کے مرکزئی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے حکومت کے سو دنوں کا آغا ز بھینسوں کے فروخت سے شروع ہوکر مرغی اور انڈے تک پہنچ گئی جب تک آسیہ ملعونہ کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہمارے جلسے جلوس جاری رہیں گے اور یہ احتجاج جیل بھرو تحریک میں تبدیل ہو جائے گی ۔

وزیر اعظم عمران خان کے کس بات کا اعتبار کیا جائے خود کشی کاقبل از وقت انتخابات کا یا پھر مرغی کے کمزور کاندھوں پر معیشت کا بوجھ رکھنے کا اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں گو مہ گو کی کیفیت کا شکار ہیں جس سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے ۔

حکومت نے سو دن کا جو ٹارگٹ عوام کو دیا تھا اس میں معیشت کی مضبوطی غیر ملکی قرضوں کی کمی امن و امان کا قیام بڑے بڑے پراجیکٹس متعارف کرانا ایک کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو ملازمت دینا اور پچاس لاکھ افراد کو گھر بنا کے دینے کا وعدہ شامل تھا میڈیا کے اشتہارات کو بحال ا ور میڈیا سے وابستہ لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنانے کی مزمت کرتے ہیں ۔

میڈیا ہمارے ملین مارچ کو کوئی کورج نہیں دے رہی ہیں جو کہ بڑی ذیادتی ہیں تحریک لبیک کے قائدین کو رہا اور ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات کو ختم کیا جائے اس قسم اقدامات سے حکومت اپنی مدت کم کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز اسلامی قلات میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاٍ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کے کسی بھی بات کا قوم کو یقین نہیں آتا وہ جو بھی وعدہ کرتا ہے تو اس کے برعکس کام کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک اور ہمارے مطالبات ایک ہیں مگر طریقہ کار میں تھواسا فرق ہیں تحریک لبیک کے قائدین پر جو مقدمات بنائے گئے ہیں انہیں ختم کیا جائے ہمیں جھوٹے مقدمات اور جیل کی صعبتوں سے نہ ڈرایا جائے ہم ناموس رسالت پر مر مٹنے کے لیے تیار ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے سو دنوں کا آغا زبھینسوں کے فروخت سے شروع ہو کر مرغی اور انڈے تک پہنچ گئی ہیں حالانکہ حکومت نے تو عوام سے سو دنوں میں بڑے بڑے بنیادی مسائل کے حل کاوعدہ کیا تھا جن میں معیشت کی مضبوطی غیر ملکی قرضوں میں کمی بڑے بڑے میگا پراجیکٹس ایک کروڑ لوگوں کو روز گار کی فراہمی اور پچاس لاکھ بے گھر افراد کو گھر مہیا کرنا شامل تھا مگرحکومتی کارکردگی اب تک صفر ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پھس رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کر جب تک ان کے کیئے کی سزا نہیں دی جاتی جب تک اس کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہمارے جلسے جلوس جاری رہیں گے اگر پھر بھی کچھ نہیں کیا گیا توہم جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارے ملین مارچس کو جو کہ ملک کے بڑے بڑے شہروں میں ہورے ہیں مکمل نذر انداز کررہی ہے جو کہ بہت ذیادتی ہیں حالانکہ جے یو آئی نے ہمیشہ میڈیا کے کردار کو سراہا ہیں اور ان کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کی دلشکنی کی ہیں انہوں نے کہا کہ اس حکومت کاکچھ بھروسہ نہیں یہ جو کہتی ہیں اس کے بر عکس کرتی ہیں۔