مستونگ: سابق وزیراعلی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی کے زیرصدارت ڈپٹی کمشنرآفس مستونگ میں امن و امان سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مستونگ قائم لاشاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعنایت بگٹی۔
سابق وفاقی وزیرمیرہمایون عزیزکرد،ضلع مستونگ کے تمام محکموں کے اعلی آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام محکموں کے آفیسران نے درپیش عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاکہ الیکشن کے بعد مستونگ میں جو امن و امان کو خراب کرنے کی مزموم کوشش کی گئی چوری ڈکیتی نہیں بلکہ مستونگ میں ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردی کی گئی ہم سب کو معلوم ہے کہ یہ کون اور کس کے ایماء پر کی گئی۔
انھوں نے کہاکہ امن و امن کو خراب کرنے والے ملک و قوم کے ہرگز دوست نہیں بلکہ دہشت گرد اورعوام کے دشمن ہے۔ان عناصر کوبے نقاب کرنے کیلئے صوبائی حکومت اور گورنرکو لیٹرلکھاجائے گاکہ مستونگ میں ہونے والے سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے جوڈیشل انکوائری ٹیم تشکیل دی جائے اورملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے امن دشمن عناصر چاہئے جوبھی ہو انکے خلاف سخت کاروائی ہونی چائیے ۔
امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے کسی رعایت کے مسحق نہیں ہے انتظامیہ انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔انھوں نے کہاکہ کسی کو مستونگ میں امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔
انھوں نے کہاکہ مستونگ میں جوکچھ ہواجس نے کروایا ان کے خلاف اسمبلی کے فلور پر بھی بھرپورآواز اٹھاؤں گا۔انہوں نے آفیسران سے کہاکہ مستونگ میں یکساں طور پر تمام علاقوں کیلئے بہتر عوامی مفاد میں ترقیاتی اسکیمات کی رپورٹ بنائی جائے تاکہ عوام کودرپیش پانی صحت تعلیم سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکے۔
مستونگ میں پانی کی گرتی ہوصورتحال انتہائی تشویشناک شکل اختیارکرچکی ہے اگر اہم ضروری اقدامات نہیں اٹھائے گئے توکچھ عرصے کیبعدصورتحال مزید خطرناک شکل اختیار کریگی جو انتہائی پریشانی کا باعث بنے گی جس کے لئے محمکمہ پی ایچ ای۔محکمہ ایریگیشن اورایگریکلچرڈیپارٹمنٹ اپنے رپورٹس جلد سے جلدمرتب کرے ارسال کرے تاکہ علاقے کو آنے والے وقتوں میں پانی کی بحران سے نجات دلائی جاسکے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنرمستونگ قائم لاشاری نے کہاکہ مستونگ میں امن و امان کی خرابی میں دیگر اضلاع سے آنے والے لوگوں کا بھی کافی ہاتھ ہیں اور ہم نے فوری طور گھرگھر سروے کرنے کاپروگرام شروع کیاہے کہ تاکہ باہرسے آنے والوں کی باقائیدہ رجسٹریشن کروایاجاسکے اور مکان مالکان کو تنبیہ کررہے ہے کہ وہ مکان کو کرایہ پر دینے کے بعد کرایہ دار کی مکمل کوائف انتظامیہ کو فراہم کرے۔
انھوں نے کہاکہ مستونگ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے آجی جی سے فورس مانگی تھی جس پر آئی جی نے ہمیں آر آر جی فورس کے 40 جوان فراہم کیئے جس سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہورہی تھی کہ تین روز بعد ہی کمانڈنٹ بی سی نے بتائے بغیر فورس واپس بلالیا۔جس کی وجہ سے ہمیں دشواری کاسامناکرناپڑھ رہاہے۔
ڈی سی نے مزید بتایاکہ مستونگ میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹی بنائی جارہی ہے جس میں مستونگ کیمعتبرین سیاسی و سماجی شخصیات سمیت تمام محکموں کے آفیسران کو بھی شامل کیاجائے گااور ہر پندرہ روز میں میٹنگ بلایاجائے گا تاکہ علاقے میں امن و امان میں خلل پیداکرنے والوں کی بیخ کنی کی جاسکے اور علاقہ بھی پر امن اور خوشحال ہو۔
مستونگ میں سازش کے تحت امن کی صورتحال خراب کی جارہی ہے ، برداشت نہیں کرینگے ، نواب رئیسانی
وقتِ اشاعت : December 6 – 2018