|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2018

خضدار :  خضدار نا معلوم مسلح ڈاکوں کی ہوٹل مالک کو لوٹنے کی کوشش ناکام ،ڈاکوں نے مذاحمت پر فائرنگ کر کے ہوٹل مالک کو شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار ،انجمن تاجران کے عہدیداران اور تاجروں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو الصبح گزگی چوک کے مقام پر نا معلوم مسلح ڈاکوں ہوٹل میں داخل ہو کر ہوٹل کے مالک (منیجر) کو لوٹنے کی کوشش کی اس دوران ہوٹل منیجر محمد صدیق نے مذاحمت کی جس پر مسلح ڈاکوں نے فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

زخمی تاجرکو لوگوں نے اپنی مدد آپ ٹیچنگ ہسپتال خضدار پہنچایا جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ،جنرل سیکرٹری بشیر احمد جتک اور تاجروں کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔

ڈپٹی کمشنرنے زخمی تاجر کی عیادت کی اور تاجر نمائندوں کو یقین دلایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی واضح رہے شہرمیں چوری ڈکیتی کے واقعات میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

گزشتہ دنوں کوشک کے مقام پر ایک پیٹرول پمپ سے پانچ لاکھ روپے لوٹ کرمنیجر کوفائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھاتسلسل کے ساتھ شہر میں ہونے والے واقعات سے کاروباری حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جب کہ پولیس کی جرائم کی روک تھام کو روکنے میں عدم دلچسپی پر بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔