خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے بی این پی کا ایجنڈا امن وامان کا قیام اور جرائم کے مکمل خاتمہ پر یقین رکھتی ہے خضدار انتظامیہ و پولیس اپنے ذمہ داریوں کو پورا کرکے چور ڈاکو اور رہزنوں کے خلاف سکتی سے نمٹیں ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں بی این پی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر کے بھائی کے پیٹرول پمپ پر حملہ کرکے ان کے کیش کو لوٹا گیا اور اس کے بھائی زخمی کردیا گیا جبکہ اس واقعہ کے چند دن بعد بازار میں دستی بم پھینکا گیا جس پولیس کے نوجوانوں سمیت متعد د افراد زخمی ہوئے جبکہ دو دن قبل خضدار شہر میں ایک ہو ٹل پر ڈاکوؤ ں نے ہلہ بو ل دیا مزاحمت پر مالک ہو ٹل کو گولی مار کر شدید ذکمی کردیا گیا ۔
اس طرح کی صورت ھال پورئے ضلع پھیل سکتا ہے اور اس کے نتائج بھیا نک ہو سکتے ہیں اس لئے اس صورت حال کو قابو کرنا پولیس و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اگر وہ اپنے ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتے ہیں تو مجبور ا ہمیں اس صورت حال کو اسمبلی میں اٹھانا پڑیگا ۔
انتظامیہ پولیس و سیکورٹی ادارہ کے دیگر ذمہ داروں کے ساتھ بات کرنی ہوگی کیونکہ ہم اپنے شہر کو جرائم پیشہ افراد کے رحم کرم پر نہیں چھو ڑ سکتے ہیں کو ہمارے بزرگوں کی دستار و ں کو اچھال دیں تاجروں اور عام شہریوں کے مال و جان کے ساتھ کھیلیں
امن وامان بارے خضدار انتظامیہ ، پولیس اپنی ذمہ داری پورا کر ے، اکبر مینگل
وقتِ اشاعت : December 10 – 2018