|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2018

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سیاسی موقف و نظریہ ہر سیاسی جماعت کا اپنا ہے لیکن جہالاوان کی حرمت اس کی عزت یہاں کے تمام اقوام و برداریوں کا ہے جہالاوان بلوچ قوم کے تمام صاحبان دستار کا تخت گاہ ہے اس لئے اس سر زمین کی روایات کی تحفظ ہم سب کا مشترکہ ذمہ داری ہے ہم اس ذمہ داری سے ہر گز بے خبر نہیں ہو نگیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی کی قیادت میں آل پارٹیز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا وفد نے میر اسرار اللہ زہری سے ان کے رہائش گاہ رحیمی زئی ہاؤس خضدار میں ان سے ملاقات کی وفد نے میر اسرار اللہ خان زہری کو خضدار میں خضدار میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینہ کے عرصے میں خضدار میں چوری ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتیں ہوئیں جن میں دو افراز زخمی بھی ہوئے اس تمام تر صورت حال کو سامنے رکھتے ہوے آؒ پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پولیس حالات کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں ہیں ۔

شہر میں منشیات کے اڈے قائم ہیں مجبوری کی صورت میں آل پارٹیز نے احتجاج کا کال دیا ہے جس کے پہلے مرحلہ میں 13 دسمبر بروز جمعرات ایک احتجاجی جلسہ عام منعقد کیا جائیگا اور اس جلسہ میں احتجاجی تحریک کے آئندہ کی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ۔

میر اسرار اللہ خان زہری آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے احتجاج کا مکمل حمایت کرتے ہوئے ہویقین دہانی کریا کہ ہم شہر میں امن و امان کے قیام کے بارے میں ان کے ہر اقدام میں بھر پور حصہ بنیں گے