|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2018

قلات: قلات میں عالمی کرپشن ڈے کے حوالے سے مقامی این جی او کے زیر اہتمام ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کے شرکاء شہرکے مختلف سڑکوں پر مارچ کیا واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ۔

بعد ازاں کرپشن کے شرکاء ٹاؤن کمیٹی ہال پہنچ کر ایک جلسہ کی شکل اختیار کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے سنٹرل کمیٹی کے رکن حاجی عزیز مغل سوشل ویلفیئر آفیسر محمد اقبال بلوچ خلیل ایڈوکیٹ مجیب نیچاری جبار لانگو اور دیگر نے کہا کہ نیب کی اسرے نو تشکیل ہونی چاہئے نیب کی کوئی بھی کارکردہ گی نہیں ہے نیب کی وجہ سے ملک میں کرپشن کو فروغ مل گیا کرپٹ عناصر نے اربوں روپے ہڑپ کیئے نیب نے پلی بارگین کے زریعے چندلاکھ روپے لے کر انہیں آزادی کا پروانہ دیاہے ۔

قلات کی ترقی کے لیئے آٹھ ارب روپے مل گئے مگر قلات کے غریب عوام کو ترقی نہیں ملی بااثر لوگ کرپٹ آفیسران کو لاکر کرپشن اور اقربا پروری کو فروغ دے رہے ہیں مگر کوئی بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیئے جو ادارے قائم کیئے گئے وہ خود کرپشن کو فروغ دینے کا سبب بن گئے ۔

کرپشن کے جتنے بھی کیسز آگئے ہیں وہ سب آعلیٰ عہدوں پر رہ چکے ہیں جن کے پاس لا محدود اختیارات تھے آج تک کسی غریب کو کرپشن کے کوئی بھی کیس میں نہیں پکڑا گیا ہیں ۔

مقررین نے کہا کہ کرپشن پر اس وقت قابو پایا جاسکتا ہے جب پسند ناپسند کے بغیر بے رحمانہ احتساب کیا جائے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت احتساب کی تو باتیں بہت کرتی ہیں مگر ان کے درمیان جو کرپٹ عناصر ہیں ان کے خلاف کیوں کاروائی نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہاملک میں قانون اس وقت حرکت میں آتی ہے جب کوئی غریب پکڑا جائے جبکہ بااثر افرادکے لیئے کوئی بھی قانون نہیں ہو تا ہے وہ جو کرے جیسا بھی کرے ان سے کوئی بھی پوچھ نے والانہیں ہوتا ۔