کوئٹہ: زیارت کے علاقے سنجاوی میں زمین کے تنازع پر ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق سنجاوی کے نواحی علاقے شنلیز میں زمین کے تنازع پر دمڑ قوم کے دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے دوران فائرنگ ہوئی اور ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت محمد اشرف ولد محمد ایوب دمڑ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں محمد ایوب ولد حاجی مہران ، محمد اکبر ولد جمعہ خان دمڑ شامل ہیں جنہیں سول ہسپتال سنجاوی میں ابتدائی طبی امداد ینے کے بعد لورالائی منتقل کردیاگیا۔ مزید کارروائی سنجاوی لیز کررہی ہے۔
زیارت، زمین کے تنازعے پر فائرنگ ، ایک جاں بحق ،دو زخمی
وقتِ اشاعت : December 10 – 2018