|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2018

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر صوبائی وزیرداخلہ وپی ڈی ایم اے میر سلیم کھوسہ کی زیرنگرانی نوشکی، چاغی سمیت خشک سالی سے متاثرہ دیگر اضلاع کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی سامان کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور پی ڈی ایم اے کے علاقائی دفاتر کو امدادی سامان کی مستحقین کو فراہمی یقینی بنانے اور خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کی مکمل تفصیلات تیار کرکے صوبائی حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے میں ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔بھجوائے گئے امدادی سامان میں خیمے ، کمبل، خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی شامل ہیں اور امدادی سامان کی فراہمی تمام متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان پہنچنے تک جاری رہے گی۔