|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2018

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے طویل محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

آپریشن میں 3 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے  میں غیر قانونی آباد کاری والے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج نے واقعے کا الزام فلسطینیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس سے 2 شہری ہلاک ہوئے ۔