خضدار: آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ، احتجاج دینے کی کال اور الٹی میٹم کی معیاد واپس لے لی گئی ، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کردیا ۔
بعد ازاں رکن بلوچستان اسمبلی کی رہائشگاہ پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا عنایت اللہ رودینی ، رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری ، بی این پی کے حیدر زمان بلوچ ، عبدالنبی بلوچ ،مسلم لیگ (ن) کے ارباب علی زہری ، پیپلز پارٹی کے رہنماء سجاد زیب،انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، سمیع شاہ ،مزدور اتحاد کے صابرحسین قلندرانی عبداللہ ساسولی ،بی ڈی پی کے شیراحمد قمبرانی ،عبدالستار لانگوجماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا امان اللہ ،جے یوآئی نظریاتی کے عبدالغفور کرخی ،سیکریٹری عنایت اللہ ، و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے خضدار میں بد امنی ، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف گزشتہ منگل تک الٹی میٹم دیا تھا اور آج جمعرات کے روز مظاہرے کا اعلان کیا تھا ۔
تاہم رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کی توسط سے ہمارا انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے ہوئے اور انتظامیہ نے ہمارے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے خضدار شہر میں تمام مسائل کے حل خصوصاً بد امنی پر قابو پانے اور منشیات کے خرید و فروخت کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی کا وعدہ کیا۔
ان تمام مطالبات کو تسلیم کرنے پر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے اگلے جمعرات یعنی 20دسمبر تک اپنا احتجاج موخر کردیا ہے ، اور اس دوران ہم تمام معاملات کو دیکھیں گے اور انتظامیہ نے ہمارے ساتھ جووعدے کیئے ہیں ہم ان کا جائزہ لیں گے ۔
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے کہاکہ ہم رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ان تمام معاملات کی حساسیت کو دیکھ کر کراچی سے خضدار آئے اور وہ ہمارے معاون بن کر انتظامیہ کے ساتھ مذا کرات کیئے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے احتجاج کی کال خضدار کے عوام کے مفادعامہ اور نیت نیتی کی بنیاد پردیا تھا ، تاہم اب جب انتظامیہ نے ہمارے ساتھ وعدے کیئے ہیں کہ وہ خضدار میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرگے اور ان کے مطالبات تسلیم کیئے جائیں گے ۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزی زہری نے کہاکہ خضدار میں بد امنی کے حوالے سے جو مسئلہ پیدا ہوا تھا اس پر ہمارے مذاکرات انتظامیہ کے ساتھ ہوئے اور انتظامیہ نے ان تمام مسائل کا موثر حل نکالنے کے لئے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا جس پر سیاسی جماعتوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خضدار کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہوں اور آئندہ جو بھی تحریک کا اعلان کیا جائیگا میں بطور خضدار کے نمائندے کے ان کے ساتھ رہونگا ۔
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کا انتظامیہ سے مذاکرات کا میاب
وقتِ اشاعت : December 13 – 2018