خضدار: اسسٹنٹ کمشنر ریونیو و سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قلات ڈویژن عائشہ زہری نے کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بین الاقوامی شاہراہ بن چکی ہے ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں شب روز سفر کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے اس روٹ پر آئے روز حادثات معمول بن چکی ہیں ۔
انہوں نے میدیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر قلات دویژن کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں مسافر بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے اب متعدد مسافر بسوں میں نصب اضافی سرچ لائٹس ہٹادی گئیں متعدد معمر اور کمسن ڈاریؤروں کو جرمانے اور تنبیہ کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو قلات وسیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عائشہ زہری کی نگرانی میں قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر مسافر بسوں اور مختلف گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی متعدد بسوں کے اضافی سرچ لائٹس ہٹادی گئیں متعدد گاڑیوں کے کاغذات دستیاب نہ ہونے پر جرمانے اور وارننگ دی گئی ۔
سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عائشہ زہری نے بتایا کہ تیز رفتاری سنگین جرم ہے اسکے علاوہ رات کو سرچ لائٹس سے بھی حادثات رونما ہو رہی ہیں پہلی بار ہم ٹرانسپورٹرز کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ تیز رفتاری سے گریز کریں سرچ لائٹس ہٹادیں اس کے باوجود بھی اگر کوئی ٹرانسپورٹرز بعض نہیں آیا تو اسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثات روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عائشہ زہری
وقتِ اشاعت : December 20 – 2018