کوئٹہ: کوئٹہ شہر کے مرکزی اور مضافاتی علاقوں میں شوروم مافیا کے باعث ٹریفک کا نظام درہم بربم ہوگیا شہر کے اہم شاہراؤں پر شوروم مالکان گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کھڑی کردیتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کیساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام بھی شدید متاثر ہوتا ہے ۔
شورومز کیخلاف کارروائی کرنے کے بعد چند روز میں بااثر شخصیات کی سرپرستی پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے شورومز دوبارہ سے کھل جاتی ہیں انتظامیہ کی جانب سے قائم تجاوزات کیخلاف کارروائی کو عوامی حلقوں نے خوب سراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ تجاوزات کے خاتمے کارروائی جاری رکھے تاکہ شہریوں کو شہر میں کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
شہر بھر میں تجاوزات کی یہی صورتحال ہے جہاں شوروم مالکان اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہیں اور اپنی گاڑیوں کو سڑک کنارے کھڑی کرکے خود فٹ پاتھ کر کرسیاں لگا کر بیٹھ جاتے ہیں جس کے باعث عوام کا فٹ پاتھ پر سے پیدل چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے گزشتہ روز شہر کے عدالت روڈ ،منان چوک ، یٹ روڈ سمیت اطراف میں اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے غیر قانونی اور تجاوزات قائم کرنیوالے شورومز کیخلاف کرکے انھیں سیل کردیا گیا ۔
شہر بھر میں قائم شورومز کی صورتحال ایسی ہی ہے جبکہ شوروم مالکان ایک مافیا کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے جن کیخلاف کارروائی کرنے کے چند دن بعد ہی بااثر شخصیات کی سرپرستی پر شوروم اور مذکورہ دکانیں دوبارہ سے کھلنے لگ جاتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے اہم اور کاروباری علاقوں میں قائم تجاوزات کے باعث عوام کا پیدل چلنا بھی محال ہوتا جارہاہے تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی کو عوامی حلقوں نے سراتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنایا جائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکیں۔
کوئٹہ ، شورومز مافیا کے باعث ٹریفک کا نظام تباہ
وقتِ اشاعت : December 20 – 2018