|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2018

تربت: بلیدہ میں دوران حمل طبعی امداد نا ملنے پر خاتون جان بحق، عوامی و سماجی حلقوں کا اظہار افسوس۔ جمعرات کو تحصیل بلیدہ کے علاقہ بٹ میں مناسب طبعی امداد نا ملنے کی وجہ سے دوران حمل عزیزہ بنت ولی محمد نامی خاتون جان بحق ہوگئی ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بلیدہ میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات اور بالخصوص زچہ و بچہ سنیٹر نا ہونے کی وجہ سے اکثر اوقات ایسے واقعات پیش آتے ہیں جمعرات کو ہونے والا یہ واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ 

دریں اثناء عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے اس واقعے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ تحصیل بلیدہ میں علاج معالجے اور زچگی کے لیئے بہتریں اقدامات اٹھا کر حاملہ خواتین کی اموات روکی جائیں۔