مانجھی پور: مانجھی پور کوسندھ اوربلوچستان کے مختلف شہروں سے ملانے والے تمام روڈز،لنک روڈز رٹوٹ پھوٹ اورخستہ حالی کاشکا ر،مسافراورٹرانسپورٹر شدیدکوفت کا شکار،منٹوں کاسفرگھنٹوں پرمحیط،جگہ جگہ کھڈوں اورپتھراُکھڑجانے کے باعث نئی سے نئی گاڑی بھی چند ہی ایام میں کھٹارہ،دھول کے غبارکے باعث علاقے کے عوام جلدی،سانس اورپھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا۔
عوام کاکوئی پُرسانِ حال نہیں عوامی حلقوں کوبھنڈتامانجھی پورروڈ،صحبت پورتامانجھی پورروڈ،حیردین تامانجھی پورروڈاورسندھ کے شہروں جیکب آبادتامانجھی پوراور ٹھل تامانجھی پورروڈزکی دوبارہ تعمیرسمیت دیگردرپیش تمام مسائل کے حل کیلئے آنے والی الیکشن میں اپنی آنکھیں کھولنے کی اشدضرورت ۔
تفصیلا ت کے مطابق مانجھی پورشہرسندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پرواقع ہونے کے باعث بہت اہمیت کاحامل شہرہے اسی طرح مانجھی پور کے مختلف روڈزجواس شہرکوسندھ اوربلوچستان کے مختلف شہروں سے ملاتے ہیں لیکن چند دہائیوں سے مزکورہ روڈز کی مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے تمام پکی سڑکیں نہایت خستہ حال ہوچکی ہیں۔
جیسے بھنڈتامانجھی پورروڈجواسے ڈیرہ اللہ یار،اوستہ محمد،ڈیرہ مرادجمالی،سبی او رکوئٹہ سے ملانے کا واحدزریعہ ہے بہت ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جوکہ عوام کیلئے سہولت کے بجائے وبالِ جان بن چکاہے۔اسی طرح صحبت پورتامانجھی پورروڈ بھی خستہ حالی کے باعث مکمل طورپرتباہ ہوچکاہے ۔
اس پربھی سفرکرنانہایت دشوارہوگیاہے اورحیردین تامانجھی پور روڈ تواتنی خراب اوردشوارگزارہوچکی ہے کہ اس پرسفرکرناکسی عذاب سے کم نہیں ہے بالکل اسی طرح سندھ کی جانب مانجھی پورتادلمراد روڈ جو کہ ہمیں جیکب آباد،شکارپور،سکھراوراسی ترتیب سے سندھ کے اورپنجاب کے مختلف شہروں تک رسائی کرواتاہے اور بہت اہمیت کاحامل روڈ ہے لیکن کرپٹ سندھ حکومت اورمزکورہ علاقے سے منتخب صوبائی اور وفاقی نمائندوں کی نااہلی اورکرپشن کی زندہ تصویرپیش کرتاہے۔
اس روڈ پرسفرکرنے والا مسافرجب گھرلوٹتاہے توخودکوایک ماہ کاتھکاہوااوربیمارتصورکرتاہے اورشنیدمیں آیاہے کہ مزکورہ روڈ کے کئی بارفنڈزآئے لیکن ملی بھگت کا شکارہوکرگُم ہوگئے۔بالکل اسی طرح مانجھی پور تاٹھل روڈ بھی بہت اہمیت کاحامل ہے جوہمیں سندھ کے شہروں کندھ کوٹ ، کشموراورپنجاب کے مختلف شہروں سے ملاتاہے ۔لیکن گزشتہ دوسال سے اسے دوبارہ بنانے کیلئے لیول کرکے بڑے بڑے پتھرڈال دیئے گئے ہیں۔
اورغالباََ کاغذات میں مکمل بھی ہوگیاہے اور بہانہ بنانے کیلئے کسی سیلاب کاانتظارکیاجارہاہے۔اس روڈ نے توعوام کی زندگی اجیر ن بناکر رکھ دی ہے اس روڈپرسفرکے دوران دھاڑیں مارکر رونے کودل کرتاہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سی اپیل کی ہے کہ مزکورہ روڈز کی کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں ور ملوث ہونے پرسزاسے دوچارکیاجائے۔
مانجھی پور ، سڑک انتہائی خستہ سفر کے قابل نہیں رہا
وقتِ اشاعت : December 22 – 2018