|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2018

خضدار: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث سنیٹر مولانا فیض محمد ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے ناظم انتخابات محمد صدیق مینگل نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسلامی تشخص اس کی پہچان ہے اس پہچان کو مٹانے کے لئے امریکہ سمیت پوری دنیا کی کوشش ہے تاکہ اس کے نظریہ کو مٹایا جائے اور اس ملک کو ایک سیکو لر اسٹیٹ بنایا جائے اس مقصد کے لئے انہوں پاکستان میں کسی حدتک منصوبہ بندی کی ہے ۔

پاکستان کے گذشتہ انتخابات میں اس نظریہ کو پروان چڑ ہانے کی کوشش ہوئی لیکن ہم واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ کہ یہ نظریہ پاکستان کا روح ہے اس نظریہ کے لئے پاکستان کروڑوں لوگ اپنی جانیں فدا کرنے کو تیار ہیں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نظریاتی اور جغرا فیائی حدود کا پاسبان ہے کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہو کہ وہ اس پہچان کو ختم کریں گے مدارس میں پڑہنے والے طلبہ کرام علماء کرام پاکستان کے خیرخواہ ہیں ۔

اس لئے جب بھی کوئی مشکل آئی ہم نے میدان میں اترنے میں پھل کیا اور اب بھی اس جذبہ کوئی نرمی نہیں ہوگی علماء کرام مدارس کا کردار تاروز قیامت جاری و ساری رہیگا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم ا سلام کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور اس ملک کی بقا کی امت مسلمہ کی اجتماعی ضرورت ہے یہاں پر آنے والے تبدیلیاں ایک دن ختم ہوجائیں گے اور یہاں کے حقیقی نمائندے بر سرے اقتدار آئیں گے قوم تسلی رکھے ہم اپنے ذمہ داریوں سے ہر گز غافل نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تنگ نظری و فرقہ واریت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل اکرحمن کی کوشش ہے کہ پاکستان کے حقیقی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرے ہمارے قائدیں کا دامن ہر وقت کرپشن سے پاک رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے بد ترین مخالفین ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی کیس ثا بت کرنے میں بری ناکام ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت قوم کو تمیز کرنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان کا مستقبل جمعیت علماء اسلام کے اسلامی و سیاسی منشور سے منسلک ہو گیا ہے اس ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے وہ لوگ نکال سکتے ہیں جن کا دامن پاک ہو یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں جمعیت علماء اسلام کے رابطہ مہم کے جلسوں میں ہزاروں لوگ شرکت کررہے ہیں جو ایک واضح تبدیلی ہے ۔

لیکن بد قسمتی سے یہاں پر ایک قوت ہمارے سیاسی راستے میں روڑے ڈال رہا ہے ہم نے ہمیشہ خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے روکاوٹو ں سے ملک میں ایک خطرناک انار کی پھیل سکتی ہے لہذا اس ملک کے تابناک مستقبل کے لئے حکمران ہوش کے نا خن لیں ایسے نہ ہو پانی سر سے گذر جائے اسلام و پاکستان کے دشمنوں کو اپنے ریشہ دوانا ئیوں کو پورا کرنے کا موقع ملے ۔