|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2018

مستونگ : نیشنل پارٹی کے ضلعی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مستونگ شہر و گردنواح خصوصا پڑنگ آباد کاریزنوتھ مستونگ روڈتیری کھڈکوچہ سمیت پورے ضلع میں گیس پریشر میں کمی اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی صارفین موسمی شدت سے نڈھال مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے صبح سویرے گیس کے مین سپلائی بند کرکے رات گئے بحال کردیئے جاتے ہیں ۔

متبادل ذرائع نہ ہونے سے گھریلو صارفین امور خانہ داری سے قاصر کوئی پرسان حال نہیں گیس کی بلز ماہانہ 30 ہزار سے لیکر 40 ہزار تک صارفین کو تھما رہے ہیں رپورٹ کے مطابق مغربی ہوائیں چلنے سے موسم کی شدت میں مزید اضافہ میدانی علاقوں میں پانی جمنے لگے ۔

جبکہ دوسری جانب گیس مکمل غائب مستونگ شہر سے محلقہ میونسپل کمیٹی کے تما علاقے سمیت پڑنگ آباد یوسی سورگز مستونگ روڈ تیری کاریزنوتھکھڈکوچہ و دیگر علاقوں میں گیس کا شدید بحران صارفین پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ بعض علاقے ابھی تک اس قدرتی نعمت سے محروم ہیں اور ان علاقوں کے عوام پتھروں کے زمانے میں جی رہے ہیں سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو بہتر گیس فراہمی میں ناکام ہے ۔

موسم سرما کے اس شدید سردی کے موسم میں گیش پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں مستونگ شہر سمیت دیگر گردونواح کے علاقوں میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس پریشر کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری جبکہ قومی شاہراہ سے منسلک علاقوں پڑنگ آباد شمس آباد کاریزنوتھ کاریزسور ٹھل دریخان کھڈکوچہ سمیت شہری علاقون کلی ٹنڈلان کلی بہرام شہی کلی محمدشہی کلی خواصام کلی اشکنہ کلی شیخان کلی قاضیان گزگی و دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں مزید کمی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافے نے صارفین کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

ایندھن کے متبادل ذرائع نہ ہونے سے اس سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں بھی ہیاں کے لوگ پتھروں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بیان مہیں کہا گیا ہے کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

انہوں نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ مستونگ شہرگردنواح و محلقہ علاقوں میں گیس پریشر کو بہتر کرنے اور رات و صبح کے اوقات میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کرے اور ریڈنگ سے زیادہ ہزاروں روپے کے بلز کو درست کیا جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی کسی صورت خاموش نہیں رہے گی اور عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔