گوادر : ماہی گیر وں کے مطا لبات کے حق میں ماہی گیر اتحاد اور آل پارٹیز کی احتجاجی ریلی۔ ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر لنگر انداز کرکے احتجاجاً شکار کا با ئیکاٹ کیا۔ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے سے ماہی گیروں کے روزگار کو نقصان پہنچنے کا خد شہ ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ سی پیک کا پلان کروڑوں لوگوں کو معاشی فاعدہ پہنچا ئے گا۔
گوادر سی پیک کا مرکز ہے جس کے 90ہزار باسی معاشی نقصان کی زد میں ہیں۔ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے کا ڈیزائن ماہی گیروں کو معاشی قتل کی طرف لے جارہا ہے۔منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی لاکر ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔
مقر رین کااحتجاجی ریلی سے خطاب۔ ماہی گیراتحاد اور آل پار ٹیز کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کاآغاز ملا موسیٰ موڈ پورٹ روڑ سے ہوا جو مارچ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر کے سامنے دھرنا کی شکل میں اختتام پز یر ہوئی جس سے خطاب کر تے ہوئے مقر رین کا کہنا تھاکہ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے میں ماہی گیر اور مز دور کش اقدامات کی جھلک نظر آتی ہے ۔
ماہی گیروں نے احتجاج کرکے گزرگاہوں اور گودی کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا لیکن منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ سی پیک اس خطہ کی کروڑوں لوگوں کو معاشی فاعدہ پہنچا ئے گا لیکن گوادر سی پیک کا دل ہے اور اس دل کے 90ہزار باسی اپنی معاشی مستقبل کے لےئے پر یشان ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ماہی گیروں کے روزگار کا مسئلہ ایک مخصوص طبقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کا دارو مدار شہر کی اجتماعی معشیت سے منسلک ہے جس کا تسلسل صد یوں پر محیط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کی آمدورفت کے لےئے گزرگاؤں کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس میں نالے تجو یز کےئے گئے ہیں نالے نکاسی آب کے لےئے ہوتے ہیں نالیوں سے کشتیوں کو کیسے پار کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کا یہ مسئلہ گوادر کی مقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق سے تعلق رکتھا ہے جو اتحاد اور اتفاق کا تقاضا کر تاہے بالخصوص ماہی گیر برادری اس ضمن میں بھر پور انہماک کامظاہر ہ کر ے جبکہ جو لوگ گوادر کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اگر خدانخواستہ ماہی گیروں کا روزگار چھن گیا تو یہ مقامی آبادی کے بنیادی اور سماجی حقوق کو تاراج کر سکتا ہے ۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اور ایسٹ بے ایکسپر یس وے منصوبے کے ذمہ داران ماہی گیروں کے مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے کے ڈیزائن میں فوری تبدیلی لائی جائے جب تک مطالبات منظور نہیں کےئے جاتے ماہی گیر اتحاد تمام سیاسی اور سماجی تنظیمیں احتجاج کر تی رہینگی۔
اس موقع پر ماہی گیر اتحاد کے رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کو مطالبات پر مبنی یا د داشت بھی پیش کیا۔ ریلی سے چےئر مین بلد یہ گوادر عابد رحیم سہرابی، ماہی گیر اتحاد کے رہنماء ناخدا رسول بخش، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر فیض نگوری، بی این پی ( مینگل ) کے رہنماؤں حسین واڈیلہ، ماجد سہرابی، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مولابخش مجاہد، جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے رہنماء حاجی مولابخش، جماعت اسلامی کے رہنماء اصغر طیب، بی این پی ( عوامی ) کے رہنماء حسن ندیم، پی پی پی کے رہنماء افضل جان اور فش فیکٹری اونرز کے ناگمان سائم نے خطاب کیا۔ ریلی میں ماہی گیروں او ر سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی کثیر تعداد شر یک تھی۔
ریلی کے نظامت کے فرائض ماہی گیر اتحاد کے رہنماء خدا داد واجو نے ادا کےئے۔ دریں اثناء احتجاجی ریلی کے موقع پر مقامی ماہی گیروں نے ساحل پر اپنی کشتیاں کھڑی کر کے احتجاجاً شکار کا بھی بائیکاٹ کیا۔
گوادر، ماہی گیروں کے مطالبات کے حق میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
وقتِ اشاعت : December 28 – 2018