|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2018

خضدار : جے یو آئی پاکستان کے نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمرالدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی اقدار کو فروغ دینے میں عصری تعلیمی اداروں کے کردار کو آگے لانے کی ضرورت ہے ۔

بلوچستان یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں جمعیت طلبہ اسلام کا کردار اس حوالے انتہائی اہمیت کا حال رہا ہے انجینئر نگ یونیورسٹی سے انجینئر نگ کے علوم فائنل کرنے والے انجینئر ز اپنے عملی زندگی میں اس پیغام کو لیکر جائیں جمعیت علماء اسلام و جمعیت طلبہ اسلام کے نظریہ کا پر چار کریں ۔

اس وقت پاکستان میں ایک بنیادی نظریاتی تبدیلی کی ضرورت ہے یہ تبدیلی علماء کرام ہی قیادت میں ممکن ہے جن کا ماضی ہر طرح کی کرپشن سے پاک اور ان کے عزائم قوم ملت کی خیر خواہی سے تعبیر ہیں ایسی قیادت ہی ملک کو موجودہ چیلنجوں سے نکال سکتی ہے ۔

ان خیالا ت کا اظہار سابق ایم این اے نے مرکز اسلامی خضدار میں جمعیت طلبہ اسلا م ضلع خضدار کی جانب سے بلوچستان یونیورسٹی آف ا نجینئر نگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے آخری سال کے طلبہ کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مولانا قمر الدین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان کے کروڑوں افراد اسلام کے نظام کے بہاروں سے مستفیض ہو نگیں کیونکہ پاکستان کے عام لوگوں و خاص طور نئی نسل میں اسلام و دین اسلام کی طرف جو رجحان پیدا ہو رہا ہے وہ ایک مثبت تبدیلی کی نوید ہے اس غرض سے جمعیت علماء اسلام پر امید ہے کہ ایک دن پاکستان کی قیادت ملک و قوم کے خیر خواہوں کے ہاتھ میں ہوگی ۔

اس طرح کی تبدیلی کے بعد بر صغیر کے ان مسلمانوں کی روح کو تسکین ملیگی جنہوں نے اس لئے ہزاروں کی تعداد میں اپنے وطن رشتہ داریوں جانوں اور عزتوں کی قربانی دی کہ پاکستان میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذ ان کو بر طانیہ کے راج و رسم سے نجات ملیگی ۔

مولانا قمر الدین نے کہا کہ بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک کے اقتدار کے کرسیوں پر بر جمان لوگوں نے ان کے قربانیوں کی قدر نہیں کی اور ہماری آزدی کو 73سال گذر گئے ہم نے گورے انگریزوں سے آزادی تو حاصل کی لیکن ابتک ان کے نظام کے غلامی میں زدگی بسر کررہے ہیں ۔

جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا عنایت اللہ رودینی ،جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے ناظم انتخابات محمد صدیق مینگل ، جمعیت طلبہ اسلام بلوچستان کے معاون کنوینر و ضلع خضدار کے کنوینر حافظ جمیل احمد ابرار موجود انجینئر نثار صالح بلوچ ، انجینئر یاسر رمضان مو سیانی ، انجینئر عنایت اللہ جمالی ، انجینئر محمد عارف بلوچستان یو نیورسٹی آف انجینئر نگ یونیورسٹی کے کنوینر نجیب احسان قلندرانی ، انجینئر منظور کاکڑ ، انجینئر محمد رضوان و دیگر موجود تھے۔