کوئٹہ: صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق ماہی گیروں کے مطالبات کی منظوری دیتے ہوئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اقدامات کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں ۔
گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرجاری اپنے ایک ٹوئٹ میں صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق ماہی گیروں کے تحفظات دور کرتے ہوئے ماہی گیروں کے تمام مطالبات کی منظوری دیدی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے جے ٹی کا قیام نیلامی ہال اور بوٹ بیسن کی تعمیر کی منظوری دیتے ہوئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان وزارت ساحلی امور علی زیدی سے ملاقات کرکے انہیں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے سے متعلق مائیگروں کے تحفظات سے آگاہ کرینگے ۔
واضح رہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ گوادر کے موقع پر مائیگیروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں ان کو گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر سے متعلق اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے مائی گیروں کے مطالبات منظور کرلئے ہیں ، ظہور بلیدی
وقتِ اشاعت : December 30 – 2018