|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2018

خضدار :  خضدار شہر کے قریب واقع تفریحی مقام پیرو عمر میں بہتے پانی کے چشمے خشک ہونے کی و جہ سے ویران ہوگیا ہے یہ مقام جو کہ اپنی خوبصورتی بہتے ہوئے شفاف پانی کی وجہ سے عام لوگوں کے توجہ کا مرکز تھا اب سنسان ہوگیااور اب تو مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے بھی شدید مشکلات ہیں ۔

یہاں پر قدرتی طور پر اگنے والے پتک کے قدر آور و سایہ دار درخت بھی خشک ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق خضدار شہر کے شمالی کی جانب کراچی جاتے ہوئے مین آرسی ڈی روڈ پر واقع 25 کلو میٹر کے فاصلے پر تفریحی تاریخی مقام پیرو عمر جس کا طول سمان تنگ سے شروع ہوکر کنجڑ ماڑی تک جاتا ہے یہ مقام بہتے پانی کے چشموں اور وادئی کے دونوں جانب پتک و دیگر درختوں کے ہونے کی وجہ سے انتہائی خوبصورت منظر پیش کرتا تھا ۔

اس وادئی کے مختلف حصوں سمان ، پیرو عمر اور پتک کے نام سے مو سوم مقامات کو دیکھنے یہاں پکنک منانے عام لوگ اور خا ص طور پر نوجوان دور دراز کے علاقوں سے آتے تھے ۔

یہاں کے سایہ دارختوں کے جھر مٹ میں پکنک مناتے خو ب صورت بھتے ہوئے پانی کے چشموں میں غسل کرتے لطف اٹھا ہتے لیکن گذشتہ کئی سالوں کے خشک سالی کی وجہ سے سمان ، پیرو عمر ، اور تولی کے چشمے خشک ہو چکے ہیں اور پانی نہ ملنے کی وجہ سے یہاں تن آور درخت اور ا نتہائی تیزی سے خشک ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے یہ علاقہ جو ہر وقت کسی نہ کسی وجہ سے لوگوں کی جھر مٹ کا سامنا کرتا تھا اب بری طرح ویران نظر آرہا ہے ۔